انٹرٹینمنٹ

Sana Khan-Mufti Anas Love Story: ثنا خان اور مفتی انس کی لو اسٹوری ہے دلچسپ، جان کر رہ جائیں گے حیران

Sana Khan Married To Mufti Anas: کبھی گلیمر انڈسٹری میں چمکنے والیں سابقہ اداکارہ ثنا خان نے مفتی محمد انس سے نکاح کرلیا ہے اور اب وہ اسلامی طرز زندگی گزار رہی ہیں۔ جب ثنا خان نے اپنی شادی کی خبروں کو جگ ظاہر کیا تھا، اس وقت ہر کوئی حیران تھا۔ فینس سے لے کر انڈسٹری کے لوگ اس بات پر حیران تھے کہ ثنا خان نے ایک مولوی سے شادی کرلی ہے۔ اتنا ہی نہیں شادی کے بعد ثنا خان نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے دوریاں بھی بنالیں۔

ایسے میں اب ثنا خان اپنے شوہر مفتی انس کے ساتھ بے حد خوشی اور مسرت کے زندگی گزار رہی ہیں۔ ثنا خان اور مفتی انس کی پریم کہانی بہت جدا ہے۔ جب ثنا خان اور انس پہلی بار ملے تھے تو انس کے ذہن میں اس وقت یہ خیال ہی نہیں تھا کہ ان کی شادی کبھی ثنا خان سے ہوسکتی ہے۔ ایسے میں انہوں نے پہلی میٹنگ میں انہیں بہن کہہ کر پکارا تھا۔ خاص بات یہ ہے کہ ایک دو ملاقات کے بعد ہی قریب آنے لگے تھے۔

ثنا خان کو بہن کہہ کر پکارتے تھے مفتی انس؟

حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں مفتی محمد انس نے اس بات کا انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شادی سے پہلے وہ ثنا خان کو بہن کہہ کر پکارا کرتے تھے۔ دینی چینل آفیشیل نام کے ایک یوٹیوب میں مفتی انس نے اس قصے کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ‘ثنا خان کافی مشہور تھیں۔ وہیں انڈسٹری کے لوگ بھی بتاتے ہیں کہ پانچوں وقت کی نماز پڑھا کرتی تھیں۔ انڈسٹری میں کئی دوست ہیں، جو کہتے تھے کہ یہ یہاں کے لئے بنی ہی نہیں ہیں۔’ انہوں نے بتایا کہ سال 2017 میں ان کی ملاقات ثنا خان سے ہوئی تھی۔ تب انہوں نے پہلی بار ثنا خان سے بات کی تھی تو انہوں نے کہا تھا- ‘باجی کیا حال ہے؟ تب مجھے پتہ نہیں تھا کہ مقدر میں یہ بیوی بننے والی ہے۔ میں نے باجی کہہ دیا۔’

سلمان خان نے مفتی انس کے سامنے ہی کی تھی ثنا خان کی تعریف

سلمان خان سے ایک میٹنگ کے دوران جب مفتی انس نے ثنا خان کو سیٹ پر دیکھا تو وہ وہاں نماز پڑھ رہی تھیں۔ اس وقت انہوں نے سلمان خان سے پوچھا تھا کہ یہ لڑکی کون ہیں؟ اس پر سلمان خان نے بتایا تھا- یہ ایک لڑکی ہے ثنا خان، اداکارہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سلمان خان نے کہا کہ اس لڑکی کو دیکھ کر میں بہت حیران ہوا، دین سے جڑی ہوئی تھی۔ مولانا انس نے مزید بتایا کہ وہ ثنا خان کی نیکی کو دیکھ کر کافی متاثرہوگئے تھے۔ وہ جس طرح سے اپنے پیرنٹس (والدین) کا خیال رکھتی تھیں، مفتی صاحب کو یہ بہت پسند آگیا۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Maruti Suzuki: ماروتی سوزوکی نے ’میک ان انڈیا‘پہل کو بڑھاتے ہوئے 3 ملین برآمدات مکمل کیں

ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…

13 minutes ago

Weather Update: دہلی کے درجہ حرارت میں آئے گی زبردست گراوٹ، کئی ریاستوں میں ہوگی موسلادھار بارش، جانئے پورے ملک میں کیسا رہے گا موسم

ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…

1 hour ago

Sambhal Violence: جمعیۃ علماء ہند کا ایک وفد سنبھل پہنچا، پولیس حکام سے ملاقات کر وشنو جین کی گرفتاری کا کیا مطالبہ

مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…

2 hours ago