-بھارت ایکسپریس
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ونڈے میں شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی سبقت حاصل کر رکھی ہے۔ دوسرا مقابلہ ہفتہ کے روز راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ کیویوں کے خلاف دوسرے ٹی-20 میں سنچری لگانے والے بابراعظم پہلے ونڈے میں ایک رن سے نصف سنچری سے محروم ہوگئے تھے۔ حالانکہ 49 رنوں کی اپنی اننگ کی دوران انہوں نے ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ بابر اعظم پاکستان کی طرف سے سب سے تیز 12 ہزار انٹرنیشنل رن بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
بابراعظم نے اس حصولیابی کے بعد قومی ٹیم میں اپنے تین سب سے قریبی دوستوں کے ناموں کا انکشاف کیا۔ ایک شو میں کمینٹیٹر عروض ممتاز کے سوال پر پاکستان کے کپتان بابراعظم نے اپنے سب سے بڑے دوست کے طور پر وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، شاداب خان اور امام لاحق کا نام لیا۔
بابراعظم نے یہ بھی کہا کہ اگر میں کوئی تین نام بتاؤں گا تو دوسروں کو اعتراض ہوگا۔ میں سبھی کھلاڑیوں کے ساتھ اچھے رشتے رکھتا ہوں۔ حالانکہ میں امام الحق، محمد رضوان اور شاداب خان کے بہت قریب ہوں۔ دراصل، ہم سبھی بہت لمبے وقت سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں۔ اس بات چیت میں بابراعظم نے اپنی تین پسندیدہ کھانوں کے نام بھی بتائے۔ اس میں پاستہ، اسٹیک اور سوشی شامل ہے۔ پاکستان کے کپتان نے کہا کہ انہیں اِن ڈور گیمس کے بجائے سڑک پرکرکٹ کھیلنا زیادہ پسند ہے۔
وراٹ کوہلی سے پیچھے رہ گئے
اگر12 ہزاری بننے کی بات کریں تو بابراعظم نے 277 انٹرنیشنل اننگوں میں یہ حصولیابی حاصل کی ہے۔ اس معاملے میں وہ وراٹ کوہلی سے پیچھے ہیں، جنہوں نے 276 اننگوں میں یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا تھا۔ بابراعظم سب سے تیز 12 ہزار رنوں تک پہنچنے والے بلے بازوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے عظیم کرکٹر ویوین رچرڈس 255 اننگوں کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔ بابراعظم نے 47 ٹسٹ کی 85 اننگوں میں 3,696 رن، 96 ونڈے کی 94 اننگوں میں 4,862 اور 104 ٹی-20 کی 98 اننگوں میں 3,485 رن بنائے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…