Mumbai Indians vs Delhi Capitals: آئی پی ایل کے 63ویں میچ میں دہلی کیپٹلس کوممبئی انڈینس کے خلاف بڑا جھٹکا لگا۔ دہلی کیپٹلس کواچانک اپنا کپتان تبدیل کرنا پڑا۔ اکشرپٹیل ٹیم سے باہرہوگئے۔ دہلی کیپٹلس نے فاف ڈوپلیسی کوکپتان بنایا ہے۔ ڈوپلیسی جب ٹاس کرنے آئے توان سے پوچھا گیا کہ اکشرپٹیل کوکیا ہوگیا، تواس پرانہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ دودنوں سے بیمارہیں۔ فاف ڈوپلیسی نے کہا، ’’اکشرپٹیل کا باہرہونا بدقسمتی ہے۔ وہ گزشتہ دودنوں سے بیمارہیں، انہیں بخارہے۔ امید ہے کہ وہ جلدفٹ ہوں گے۔ اکشرپٹیل نے اس سیزن کافی اچھی کارکردگی کی ہے اورہم انہیں آج کے میچ میں یاد کریں گے۔‘‘
ڈوپلیسی کوبھی کپتانی کا تجربہ
دہلی کے لئے اچھی بات یہ ہے کہ ڈوپلیسی کو کپتانی کا اچھا تجربہ ہے۔ فاف ڈوپلیسی، جو پہلے رائل چیلنجرس بنگلورو کی کپتانی کرچکے ہیں، اپنے تجربے کے ساتھ دہلی کو نئی سمت دے سکتے ہیں۔ ان کی حالیہ چوٹ کے بعد اب وہ فٹ ہیں اورکپتانی کی ذمہ داری سنبھالنے کے لئے تیارہیں۔ ڈوپلیسی کی جارحانہ بلے بازی اورسیاسی سوچ اس میچ یں دہلی کے لئے اہم ہوگی۔
ممبئی انڈینس کے خلاف مقابلے کی اہمیت
ممبئی انڈینس کے خلاف یہ میچ دہلی کے لئے کرو یا مروکی طرح ہے۔ ممبئی نے گزشتہ مقابلے میں دہلی کو 12 رنوں سے ہرایا تھا، جس میں مڈل آرڈرکا ناکام ہونا اورخراب فیلڈنگ نے ہار میں تعاون دیا تھا۔ ڈوپلیسی کی کپتانی میں دہلی ان غلطیوں کو سدھارنے کی کوشش کرے گی۔
دہلی کیپٹلس کی پلیئنگ الیون: فاف ڈوپلیسی (کپتان)، ابھیشیک پوریل، سمیر رضوی، ٹرسٹن اسٹبس، آشوتوش، وپراج نگم، مادھو تیواری، کلدیپ یادو، دشمنتا چمیرا، مستفیض الرحمان، مکی کمار۔
ممبئی انڈینس کی پلینگ الیون: رائن رکلٹن، روہت شرما، ول جیکس، سوریہ کمار یادو، تلک ورما، ہاردک پانڈیا (کپتان) تلک ورما، ہاردک پانڈیا، نمن دھیر، مچیل سینٹنر، دیپک چاہر، ٹرینٹ بولٹ، جسپریت بمراہ۔
ہیلتھ کیئر اور ایف ایم سی جی کے شعبے کی کمپنی کُوپڈ لمیٹڈ (Cupid Ltd)…
آئی ٹی سٹی، ویلنیس سٹی، نیمش نگر اور ورون وہار سمیت 4 بڑے ترقیاتی منصوبوں…
ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…
پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…
بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…
پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…