اسپورٹس

Axar Patel Creates History: آل راؤنڈر اکشر پٹیل نے بنایا شاندار ریکارڈ، ٹی-20 انٹرنیشنل میں  ایسا کرنے والے بھارت کے پہلے اسپنر……..

نئی دہلی: بھارتی آل راؤنڈر اکشر پٹیل نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی-20 بین الاقوامی میچ میں ایک تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت کی جانب سے 100 وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ تاہم اس شاندار انفرادی کامیابی کے باوجود بھارتی ٹیم کو چار وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ہیری بروک کا شکار کرتے ہی قائم کیا ریکارڈ

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میدان میں کھیلے گئے دوسرے ٹی-20 مقابلے میں اکشر پٹیل نے انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک کو آؤٹ کرکے اپنے 100 وکٹوں کا سنگ میل مکمل کیا۔ اکشر نے بھارت کے لیے اب تک 98 ٹی-20 بین الاقوامی میچوں میں 100 وکٹیں حاصل کی ہیں، جبکہ اس دوران ان کی اکانومی ریٹ 7.37 رہی ہے۔

بھارتی اسپنروں میں سب سے آگے

بھارت کی جانب سے ٹی-20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنروں کی فہرست میں اکشر پٹیل پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ان کے بعد یزویندر چہل 80 میچوں میں 96 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ کلدیپ یادو 54 مقابلوں میں 95 وکٹیں حاصل کرکے تیسرے مقام پر موجود ہیں۔ البتہ اس میچ میں اکشر بلے سے خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف دو رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

بھارت نے 190 رنز بنائے

میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز اسکور کیے۔ ابھشیک شرما نے 24 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 43 رنز بنائے، جبکہ ایشان کشن نے 40 گیندوں پر 49 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ کپتان شریاس ایر نے 22 گیندوں پر 37 رنز کا اضافہ کیا، جبکہ تلک ورما نے آخری اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 11 گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 24 رنز اسکور کیے۔

انگلینڈ نے چار وکٹوں سے جیت درج کی

191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور حاصل کر لیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل نے 46 گیندوں پر پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 76 رنز بنائے اور ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ہیری بروک نے 15 گیندوں پر جارحانہ انداز میں 39 رنز اسکور کیے، جبکہ ٹام بینٹن نے بھی 39 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Union Home Minister Amit Shah: پنجاب میں منشیات اور گینگسٹر ازم پر گھری ’عآپ‘ حکومت، وزیر داخلہ امت شاہ نے قانون و انتظام پر اٹھائے سوالات

پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…

35 minutes ago

IND vs ZIM Series: صرف 133 رنز کی دوری، ٹوٹ جائے گا دنیا بھر کا ریکارڈ! اسمرتی مندھانا کے تاریخی کارنامے پر سب کی نظریں

بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…

36 minutes ago

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

1 hour ago

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

2 hours ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

2 hours ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

3 hours ago