اسپورٹس

Australia vs Bangladesh Test: پہلے ٹسٹ پربنگلہ دیش کی گرفت مضبوط، آسٹریلیائی گیند بازی کا برا حال، تنزید حسن نے لگائی تاریخی سنچری

پہلے ٹسٹ میں دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بنگلہ دیش نے 6 وکٹ کے نقصان پر351 رن بنالئے ہیں۔ پہلی اننگ میں آسٹریلیا کو 198 رنوں پرسمیٹنے کے بعد بنگلہ دیش کی کل برتری 153 رنوں کی ہوگئی ہے۔ تنزید حسن نے 101 رنوں کی اننگ کھیل کرتاریخ رقم کردی، وہ ایسے پہلے بنگلہ دیشی بلے بازبنے، جنہوں نے آسٹریلیا کی سرزمین پرٹسٹ سنچری لگائی ہو۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پرمہدی حسن اورحسن محمود کریزپرڈٹے ہوئے تھے۔

بنگلہ دیش کی گرفت مضبوط

دوسرے دن بنگلہ دیش نے ایک وکٹ کے نقصان پر96 رنوں سے اپنے اسکورکوآگے بڑھایا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم ابھی 150 کے اسکورتک بھی نہیں پہنچی تھی کہ مومن الحق صرف ایک رن سے نصف سنچری مکمل کرنے سے محروم رہ گئے۔ انہوں نے 49 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس کے بعد تنجید حسن اورکپتان نجم الحسین شانتونے آسٹریلیائی گیند بازوں کو خوب رلایا اور93 رنوں کی شراکت کی۔ اس سے پہلے تنجید حسن اورمون الحق کے درمیان 102 رنوں کی شراکت ہوئی تھی۔

آسٹریلیا کواننگ کے 66ویں اوورمیں واپسی کا موقع نظرآیا۔ جب ناتھن لائن نے تنجید حسن کو 101 رنوں کے اسکورپرآوٹ کردیا۔ مشفق الرحیم اورنجم الحسین شانتونے کچھ دیرتک اننگ کو سنبھالا اورٹیم کا اسکور297 تک پہنچایا۔ مگراگلے 11 رنوں کے اندربنگلہ دیش نے تین وکٹ گنوا دیئے۔ کنگاروگیند بازوں کی اس واپسی پرمہدی حسن اورحسن محمود نے پانی پھیرنے کا کام کیا ہے، جوگزشتہ تقریباً 25 اوورسے بلے بازی کررہے ہیں۔

تنزید حسن کی تاریخی سنچری

بنگلہ دیش کے 26 سال کے ٹسٹ کرکٹ تاریخ میں اب تک ایسا کوئی بلے بازنہیں تھا، جس نے آسٹریلیا جاکرٹسٹ سنچری لگائی ہو۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سنچری لگانے والے پہلے بلے باز شہریارنفیس تھے، جنہوں نے اپنے گھریلومیدان پرکھیلتے ہوئے کنگاروٹیم کے خلاف سنچری لگائی تھی، لیکن تنجید حسن آسٹریلیا میں ٹسٹ سنچری لگانے ولاے سب سے پہلے بنگلہ دیشی بلے بازبن گئے ہیں۔

آسٹریلیا نے لگا دیا پورا زور

آسٹریلیائی گیند بازی کس طرح بے بس نظرآئی، اس کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کپتان پیٹ کمنس نے کل 8 گیند بازوں کا استعمال کیا۔ بنگلہ دیش کے بلے باز110 اووربلے بازی کرچکے ہیں، لیکن آسٹریلیائی ٹیم موقع کوبھنانے میں پوری طرح ناکامیاب رہی ہے۔ اب ک مچیل اسٹارک اورجوش ہیزل نے 2-2 وکٹ حاصل کئے ہیں جبکہ پیٹ کمنس اورناتھن لائن ایک ایک بلے بازکو آوٹ کرپائے ہیں۔ بنگلہ دیش جواسکورکھڑا کردکھایا ہے، اس سے وہ کم سے کم 220-200 رنوں کی سبقت لینا چاہے گی۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

10 minutes ago

EC Announces Voter List Revision: الیکشن کمیشن نے جاری کیا نیا شیڈول، 12 نومبر کو آئے گی ڈرافٹ ووٹر لسٹ، جانئے غلطیوں کی اصلاح کیسے کرائیں

اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…

42 minutes ago