نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کامیڈین سمے رینا کوبڑی راحت دیتے ہوئے ان کے خلاف درج تمام ایف آئی آرمنسوخ کردی ہیں۔ یہ ایف آئی آر’انڈیازگاٹ لیٹنٹ‘ پروگرام میں معذورافراد کے حوالے سے مبینہ طورپرمتنازعہ اورغیرحساس تبصرے کرنے کے معاملے میں سمے رینا اوردیگرچارافراد کے خلاف درج کی گئی تھیں۔ عدالت نے یہ حکم اس وقت دیا جب درخواست گزاراین جی او نے بتایا کہ سمے رینا اب اس کے رابطے میں ہیں اوراسپائنل مسکیولرایٹروفی (ایس ایم اے) سے متاثرہ افراد کی کامیابیوں کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے کام کرنے پرآمادہ ہیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ ایس ایم اے سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے حکومت کو ضروری ہدایات دینے کے معاملے پرسماعت جاری رکھے گی۔
سپریم کورٹ نے کیا کہا؟
سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ سمے رینا اوردیگرافراد نے معذورافراد کے حوالے سے بیداری پیدا کرنے اوران کے لئے فنڈ جمع کرنے کی کوششیں کی ہیں۔ عدالت نے کہا کہ جب کوششیں مخلصانہ ہوں تواچھے نتائج ضرورسامنے آتے ہیں۔ بنچ نے کہا کہ یہ سبھی بہت باصلاحیت نوجوان ہیں۔ اگرانہوں نے درست سمت میں کام شروع کیا ہے تواس کے نتائج بھی اچھے ہی ہوں گے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے کی سماعت آگے بھی جاری رکھی جائے گی تاکہ معذورافراد سے تجاویزلی جا سکیں کہ اس طرح کے مواد کی بہترنگرانی کیسے کی جا سکتی ہے اوراسی کے مطابق ضروری ہدایات تیارکی جا سکیں۔ بنچ نے کہا کہ ملزم کامیڈینزسے متعلق معاملہ بند کیا جاتا ہے اوران سب کے خلاف جاری مجرمانہ کارروائی منسوخ کی جاتی ہے۔ اس سے متعلق دیگرتمام کارروائیاں بھی ختم کی جاتی ہیں۔ عدالت نے کہا کہ وسیع ترمعاملے پرضروری ہدایات جاری کرنے کے لیے کیس کودوبارہ فہرست میں شامل کیا جائے گا۔
14 نومبر 2024 کوشوکی ریکارڈنگ ہوئی تھی
واضح رہے کہ ’انڈیازگاٹ لیٹنٹ‘ کا متنازعہ ایپی سوڈ 14 نومبر2024 کوممبئی کے کھارہیبی ٹیٹ میں ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد اسے نشرکیا گیا۔ اس پروگرام میں شامل کئی انفلوئنسرز اورکامیڈینزکے خلاف معذورافراد کے بارے میں مبینہ طورپرغیرحساس تبصرے کرنے پرمتعدد فوجداری مقدمات درج کئے گئے تھے۔
رنویرالہ آبادیہ کی عرضی زیر التوا
دوسری جانب، اس پورے معاملے میں یوٹیوبررنویرالہ آبادیہ کی عرضی ابھی سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے۔ وہ بھی ان افراد میں شامل تھے، جن کے خلاف مبینہ توہین آمیزتبصروں پرمقدمات درج کئے گئے تھے۔ رنویرالہ آبادیہ کا یوٹیوب چینل ’بیئربائسپس‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ان کے خلاف درج مقدمات میں راحت کی درخواست پرسپریم کورٹ میں ابھی سماعت باقی ہے۔ تاہم عدالت نے انہیں گرفتاری سے عبوری تحفظ دے رکھا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
مرکزی وزیر ہرش ملہوترا نے نئی دہلی سے ’یوتھ سیفٹی اینڈ اسمارٹ موبلٹی مہم 2026‘…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کو خراجِ عقیدت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کو خراجِ عقیدت پیش کیا، کہا-…
امریکی فوج ہائی انرجی لیزر ٹیکنالوجی کو حقیقی آپریشنز میں استعمال کر رہی ہے، ڈرونز…
10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم مقابلے میں سُروچی سنگھ اور کمل جیت نے 484.6…
یمنا ایکسپریس وے پر مسلسل پیش آ رہے حادثات نے بڑھائی تشویش، گریٹر نوئیڈا میں…