اسپورٹس

Australia Clinches T20 Series: آسٹریلیا نے ٹی20 سیریز اپنے نام کر لی، دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو 7 رنز سے شکست

آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کا آغاز اچھا رہا۔ اوپنرز تنزید احمد (30) اور سیف حسن (42) نے پہلے وکٹ کے لیے 48 رنز جوڑ کر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ بعد ازاں پرویز حسین ایمون نے 22 گیندوں پر 36 رنز اور کپتان توحید ہردوئے نے 22 گیندوں پر 35 رنز بنا کر ٹیم کو کامیابی دلانے کی کوشش کی، لیکن ان کی کاوش ناکافی ثابت ہوئی۔ بنگلہ دیش مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز ہی بنا سکا اور میچ 7 رنز سے ہار گیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے آرون ہارڈی نے 2 وکٹیں حاصل کیں

آسٹریلیا کی جانب سے آرون ہارڈی نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نیتھن ایلس، میٹ رینشا، ایڈم زیمپا اور جوئل ڈیوس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے میٹ رینشا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 گیندوں پر 4 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 89 رنز اسکور کیے اور ٹیم کو بڑے مجموعے تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

بنگلہ دیش اعزازی کامیابی حاصل کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گا

ان کے علاوہ ٹم ڈیوڈ نے 26 گیندوں پر 45 رنز جبکہ کپتان مچل مارش نے 19 گیندوں پر 20 رنز کی اننگز کھیلی۔بنگلہ دیش کی جانب سے نسوم احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عبدالغفار سکلین، ناہید رانا اور مصطفیٰ رحمان نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پہلا ٹی20 میچ 4 وکٹوں سے جیتا تھا۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا، جہاں آسٹریلیا کلین سویپ کی کوشش کرے گا، جبکہ بنگلہ دیش اعزازی کامیابی حاصل کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Itlu Arjuna Movie: ناگارجن کی فلم ’اِٹلو ارجنا‘ کی ریلیز ملتوی، انیش اور انسوَرَا راجن کی فلم کی نئی تاریخ کا جلد ہوگا اعلان

فلمی صنعت سے وابستہ ذرائع کے مطابق، انیش فلم میں ایک ایسے نوجوان کا کردار…

58 minutes ago

Jaanta Raja’ In Ghaziabad: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے سمیت اہم شخصیات غازی آباد میں ’جانتا راجا‘ پروگرام ہوں گے شریک

یہ پروگرام ہریدوار کی تنظیم دویہ پریم سیوا مشن کے زیر اہتمام منعقد کیا جا…

3 hours ago