روہت شرما کے ریٹائرمنٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں وائرل ہیں۔
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہٹ مین گزشتہ کافی وقت سے سرخیوں میں ہیں۔ روہت شرما سے متعلق قیاس آرائی ان کی شاندارکارکردگی سے متعلق نہیں بلکہ ریٹائرمنٹ سے متعلق ہورہی ہے۔ سوشل میڈیا سے لے کرمیڈیا تک میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہفتہ (20 جون) کو چیپال میں روہت شرما اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔ یعنی افغانستان کے خلاف تیسرا ونڈے ان کا آخری میچ ہوگا۔ یہاں جانئے، ان دعووں میں کتنی حقیقت ہے۔ واضح رہے کہ روہت شرما ٹسٹ اورٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ اب وہ صرف ونڈے انٹرنیشنل میں ہی کھیلتے ہیں۔
افغانستان کے خلاف دھرمشالہ میں کھیلے گئے پہلے ونڈے میں روہت شرما 16 رن بناکرآوٹ ہوگئے تھے۔ اس کے بعد لکھنو میں کھیلے گئے دوسرے ونڈے میں ہٹ مین کے بلے سے 39 گیندوں میں 48 رن نکلے تھے۔ اب دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہفتہ، 20 جون کو چیپاک میں کھیلا جانے والا تیسرا ونڈے ان کے کیریئرکا آخری میچ ہوگا۔ روہت شرما کے ریٹائرمنٹ کی خبریں صرف سوشل میڈیا پر ہی وائرل نہیں ہیں بلکہ کئی ویب سائٹس اورنیوزچینلوں نے بھی اسے چلایا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ بی سی سی آئی نے باضابطہ طورپر روہت شرما کویہ پیغام دے دیا ہے کہ وہ 2027 ونڈے ورلڈ کپ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ایسے میں افغانستان کے خلاف تیسرا ونڈے ان کے کیریئرکا آخری میچ ہوگا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا گیا، بی سی سی آئی کے قریبی ذرائع کے مطابق، روہت شرما ونڈے ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کے پلان میں شامل نہیں ہیں۔ افغانستان کے خلاف سیریز کا آخری میچ ممکنہ طورپرروہت شرما کے کیریئرکا آخری میچ ہوگا۔
🚨 ROHIT SHARMA RETIRED FROM ODI CRICKET 🚨
– According to sources close to the BCCI, Rohit Sharma is not part of their plans for the ODI World Cup.
– The last match of the series against Afghanistan is likely to be the last match of Rohit Sharma’s career.
– Bad news for world…
— lndian Sports Netwrk (@IS_Netwrk29) June 19, 2026
ایک دیگرپوسٹ میں کہا گیا، ایشان کشن روہت کی جگہ لے سکتے ہیں۔ خبروں کے مطابق، ایشان کشن اب روہت شرما کی جگہ سلامی بلے بازبننے کے لئے مضبوط دعویدارہیں۔ روہت شرما کی فٹنس اورفارم سے متعلق سلیکٹروں میں تشویش کافی بڑھ گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مینجمنٹ ٹاپ آرڈرمیں ایک بائیں ہاتھ کے بلے بازکوچاہتا ہے اورایشان کشن، شبھمن گل کے ساتھ اوپننگ کرنے کے مضبوط دعویدار ہیں۔
🚨 BIGGEST UPDATE ON ROHIT SHARMA WC 2027🚨
– Rohit Sharma is going to play his last International match of his career tomorrow.
– BCCI has officially conveyed the message to Rohit Sharma that he won’t be part of the 2027 ODI WC.pic.twitter.com/7GeTIXfRF9
— Cricket Central (@CricketCentrl) June 19, 2026
وائرل دعووں کی کیا ہے حقیقت؟
آپ کی جانکاری کے لئے بتا دیں کہ یہ سبھی وائرل خبریں اوردعوے پوری طرح سے فرضی ہیں۔ سب سے پہلے اسپورٹس تک کی ایک رپورٹ کا حوالہ دے کرسوشل میڈیا پرروہت شرما کے ریٹائرمنٹ سے متعلق پوسٹ کی گئی تھی، لیکن اسپورٹس تک نے ایسی کوئی رپورٹ ہی شائع نہیں کی تھی۔ یہ سبھی دعوے بغیرکسی باضابطہ جانکاری کے ہی کئے جا رہے ہیں۔ یہاں تک نیوزچینلوں میں بھی جوخبریں چلائی گئی ہیں، وہ بھی غلط ہیں۔ ابھی تک ایسی کوئی بھی باضابطہ جانکاری بی سی سی آئی کی طرف سے یا روہت شرما کی طرف سے نہیں دی گئی ہے۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ افسران اور ملازمین مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ جب بھی…
سال 1564 میں جب آصف خان کی قیادت میں ایک بڑی مغل فوج نے گونڈوانا…
اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…
دوسری جانب ون ڈے سیریز میں بھارت کو سخت ٹکر دینے کے بعد ویسٹ انڈیز…
روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…
نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…