اسپورٹس

Champions Trophy: آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا میچ بارش کے باعث منسوخ، دونوں ٹیموں کو ملا ایک ایک پوائنٹ

Champions Trophy: چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا۔ راولپنڈی میں کھیلا جانے والا یہ میچ ایک بھی گیند کرائے بغیر منسوخ کر دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا، جو دو میچوں کے بعد ان کے کل تین پوائنٹس بنتا ہے۔ اس میچ کو ٹورنامنٹ کا سب سے سنسنی خیز میچ سمجھا جا رہا تھا تاہم بارش کے باعث شائقین کو مایوسی ہوئی۔

بہت اہم تھا آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا میچ

یہ آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ میچ سیمی فائنل کے نقطہ نظر سے بہت اہم تھا۔ اس مقابلے میں جیتنے والی ٹیم، سیمی فائنل میں تقریباً جگہ حاصل کرلیتی۔ یہ انگلینڈ اور افغانستان کے لیے اچھی خبر کہی جا سکتی ہے کیونکہ ان دونوں کے لیے سیمی فائنل تک رسائی کے دروازے کھل گئے ہیں۔

دلچسپ بن گئی گروپ بی کی لڑائی

آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے کل یعنی 26 فروری کو ہونے والا ٹورنامنٹ کا آٹھواں میچ ناک آؤٹ میچ بن گیا ہے جس میں انگلینڈ کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کل کے میچ کا نتیجہ کس کے حق میں جاتا ہے۔ گروپ بی میں انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ 26 فروری کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں۔ ایسے میں کل کے میچ میں ہارنے والی ٹیم کا سفر ٹورنامنٹ میں ختم ہو جائے گا جبکہ جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ میں موجود رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں- IND vs PAK Champions Trophy 2025: دل کے ارماں آنسوؤں میں بہہ گئے…’ بھارت سے ہارنے کے بعد شعیب ملک نے پاکستانی ٹیم کا ڑایا مذاق، ویڈیووائرل

اب تک 2 ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہیں۔ ان میں میزبان پاکستان اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔ اب کل ختم ہونے والی تیسری ٹیم کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔ گروپ بی پر نظر ڈالیں تو جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا دونوں کے 3-3 پوائنٹس ہیں لیکن افریقی ٹیم بہتر نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے ٹاپ پر ہے۔ آسٹریلیا دوسرے اور انگلینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ افغانستان آخری نمبر پر ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

3 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

5 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

5 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

6 hours ago