Asia Cup 2023: ایشیا کپ 2023 بدھ سے شروع ہوگا۔ اس کا پہلا میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا اپنا پہلا میچ 2 ستمبر کو کھیلے گی۔ شائقین پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ بھارت کے پانچ تجربہ کار بلے بازوں نے پاکستان کے خلاف ون ڈے فارمیٹ میں یادگار اننگز کھیلی ہیں۔ اس میں وراٹ کوہلی کا نام سرفہرست ہے۔ کوہلی نے 183 رنز بنائے تھے۔
کوہلی نے ایشیا کپ 2012 میں میرپور میں ایک یادگار اننگ کھیلی تھی۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف 148 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 183 رنس بنائے تھے۔ کوہلی کی اس اننگ میں 22 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ مہندر سنگھ دھونی نے 148 رنس کی یادگار اننگ کھیلی تھی۔ اپریل 2005 میں دھونی نے 123 گیندوں میں 148 رنس بنائے تھے۔ ان کی اننگ میں 15 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ بھارت نے یہ میچ پاکستان کے خلاف 58 رنس سے جیتا تھا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان 2000 میں سیریز کھیلی گئی تھی۔ اس میں گانگولی نے 144 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 141 رنز بنائے تھے۔ گانگولی کی اس اننگ میں 12 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ ٹیم انڈیا نے یہ میچ 48 رنس سے جیتا تھا۔ اسی دوران سچن تنڈولکر نے مارچ 2004 میں راولپنڈی میں 141 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔ سچن نے 135 گیندوں میں 141 رنس بنائے تھے۔ ان کی اننگ میں 17 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
یہ بھی پڑھیں- Asia Cup 2023: جب ایشیا کپ میں ٹیم انڈیا پر اکیلے بھاری پڑگئے تھے شاہد آفریدی، ہاری ہوئی بازی جیت گئی تھی پاکستانی ٹیم
ٹیم انڈیا کے موجودہ کپتان روہت شرما نے بھی پاکستان کے خلاف یادگار اننگ کھیلی تھی۔ انہوں نے ورلڈ کپ 2019 کے ایک میچ میں 113 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 140 رنس بنائے تھے۔ روہت کی اننگ میں 14 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ ٹیم انڈیا نے یہ میچ ڈک ورتھ لوئس طریقہ سے 89 رنز سے جیتا تھا۔
-بھارت ایکسپریس
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…