Salim Malik on Imad Wasim: ٹی-20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کے خلاف پاکستان کو ہارکا سامنا کرنا پڑا۔ روہت شرما کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم نے پاکستان کو 6 رنوں سے ہرایا۔ اس ہارکے بعد پاکستانی بلے بازوں کے علاوہ کپتان بابراعظم کی حکمت عملی پرخوب سوال اٹھ رہے ہیں۔ ساتھ ہی عماد وسیم نے جس طرح 23 گیندوں پر 15 رن بنائے، اس کے بعد سے پاکستانی فینس اس آل راؤنڈر کوہار کا ویلین مان رہے ہیں۔ وہیں، اب پاکستان کے سابق کپتان سلیم ملک نے اپنے بیان سے کرکٹ دنیا کو حیران کردیا ہے۔ سلیم ملک نے عماد وسم پر جان بوجھ کر گیندیں برباد کرنے کا الزام لگایا ہے۔
‘وہ رن بنانے کے بجائے گیندیں برباد کر رہا ہے اور…’
سلیم ملک نے کہا کہ آپ عماد وسیم کی اننگ پرنظرڈالوتوایسا لگتا ہے کہ وہ رن بنانے کے بجائے گیندیں برباد کر رہا ہے اورہدف کا پیچھا کرتے ہوئے چیزوں کومشکل بنا رہا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان ٹیم کوآڑے ہاتھوں لیا ہے۔ سلیم ملک نے کہا کہ شاہد آفریدی کو لگتا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں سب کچھ اچھا نہیں چل رہا ہے اور کچھ کھلاڑیوں کو کپتان بابراعظم سے شکایت ہے۔ ایک کپتان سبھی کو ساتھ لے کر چلتا ہے، وہ یا تو ٹیم کو برباد کرتا ہے یا اس کو اچھا بنا دیتا ہے۔
‘۔۔۔پورا ملک مایوس اور پریشان ہے، حوصلہ ٹوٹا ہوا ہے’
ساتھ ہی پاکستان کے سابق تیزگیند بازشعیب اخترنے پوسٹ کیا ہے۔ شعیب اختراپنے پوسٹ میں کہہ رہے ہیں کہ مایوس اورپریشان ہونے پرپوسٹ کرنا فطری ہے۔ پورا ملک مایوس اورپریشان ہے، حوصلہ ٹوٹا ہوا ہے، کسی طرح آپ کوجیتنے کا ارادہ دکھانا ہوگا۔ وہ آگے کہتے ہیں کہ کیا پاکستان سپر-8 میں جگہ نہیں بنا پانے کا حقدار ہے؟ خدا جانے… بہرحال سوشل میڈیا پرشعیب اختر کا بیان تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا یوزرس مسلسل کمنٹس کرکے اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…