غزہ میں عام شہریوں کی موت کے سبب دنیا میں ہرطرف اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کی تنقید ہو رہی ہے۔ اب وہ اپنے ملک کے اندر بھی مخالفت کا سامنا کررہے ہیں۔ ان کی اتحادی حکومت کے وزیربینی گینٹزنے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنے استعفیٰ کی وجہ بنجامن نیتن یاہو کی جنگ سے متعلق کوئی حکمت عملی نہ ہونا بتایا ہے۔ انہوں نے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا، ”اتحاد حقیقی ہونی چاہئے، نہ کہ جنگ کی قیادت میں تعطل کو چھپانے والا ”ایک چھلاوا۔“ گینٹز نے پہلے ہی کچھ شرائط رکھ دی تھیں اور نیتن یاہو کو8 جون تک کی ڈیڈ لائن دی تھی۔
بینی گینٹزلمبے وقت سے وزیراعظم کی جنگی پالیسیوں سے مایوس چل رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم وقت میں قیادت کو بڑی تصویر دیکھنی چاہئے، خطروں کو پہچاننا چاہئے، مواقع کی پہچان کرنی چاہئے اور قومی پالیسی بنانی چاہئے۔ انہوں نے وارکیبنٹ (جنگی کابینہ) کے سامنے اپنی 6 شرائط رکھی تھیں اور ان کو پورا کرنے کے لئے 8 جون تک کا وقت دیا تھا، جوکہ مکمل نہیں ہوسکی ہیں۔
گینٹزکی 6 شرائط جنہیں پورا نہیں کرسکے نیتن یاہو
پہلی شرط تھی کہ یرغمالیوں کو واپس لایا جائے۔ دوسری شرط تھی کہ حماس کے اقتدارختم کرنا، غزہ پٹی کوغیرفوجی بنانا اورغزہ کو اسرائیلی سیکورٹی کے کنٹرول میں لینا۔ تیسری شرط تھی کہ اسرائیلی کنٹرول کے ساتھ ساتھ، امریکہ، یوروپ، عرب اور فلسطینی عناصر سمیت غزہ کے لئے ایک انٹرنیشنل سول گورننس سسٹم کی تشکیل، جو حماس اورپی اے کے صدر محمود عباس نہ ہوں۔ چوتھی شرط تھی کہ یکم ستمبر تک شمال میں رہنے والے اسرائیلیوں کو ان کے گھروں میں واپس لایا جائے۔ پانچویں شرط تھی کہ ایران اوراس کے اتحادیوں کے خلاف محاذ بنانا اور مغرب کے ساتھ اتحاد بنانے کے لئے ایک عالمی کوشش کے طور سعودی عرب کے ساتھ رشتوں کو آگے بڑھانا۔ چھٹی شرط تھی کہ فوجی/قومی خدمت کے لیے ایک فریم ورک تیارکیا جائے، جس کے ذریعے تمام اسرائیلی قوم کی خدمت اورتعاون کر سکیں۔
ان تمام مطالبات پربینی گینٹز نے یہ بھی کہا تھا کہ اس ہدف کو حاصل کرنا آسان نہیں ہے، لیکن مضبوط ارادے اور قیادت کے ساتھ ہم اس کو حاصل کرسکتے ہیں۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…