ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ سب سے پہلے گروپ اے سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنائی ہے ۔ اب گروپ بی کی بقیہ دو ٹیموں نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان کی شکست کے بعد ٹیم انڈیا کو ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا تھا۔
گروپ اے میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے بعد گروپ بی میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ اس شکست کے ساتھ ہی انگلینڈ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔ ویسٹ انڈیز کی فتح کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ نے بھی سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ افریقہ بہتر نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے بازی ماری ہے ۔
ایسا ہے سیمی فائنل اور فائنل کا شیڈول
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا پہلا سیمی فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان جمعرات 17 اکتوبر کو دبئی کے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دوسرا سیمی فائنل ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم شارجہ میں کھیلاجائے گا ۔ اس کے بعد فائنل میچ 20 اکتوبر بروز اتوار کوکھیلا جائے گا ،جس میں دونوں سیمی فائنل کی فاتح ٹیمیں ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی۔
ٹیم انڈیا خراب کارکردگی کی وجہ سے باہر ہو ئی
آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹیم انڈیا کو خراب کارکردگی کی وجہ سے خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونا پڑا تھا۔ ٹیم انڈیا کی ٹورنامنٹ کی شروعات خراب رہی۔ ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیل کر ٹورنامنٹ کا آغاز کیا۔ پہلے ہی میچ میں ہندوستانی ٹیم کو 58 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے بعد پاکستان کے خلاف کھیلے گئے دوسرے میچ میں ہرمن پریت کور کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جو کہ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی پہلی جیت تھی۔
اس کے بعد ٹیم انڈیا نے اگلے میچ میں سری لنکا کو 82 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے گروپ مرحلے کے آخری میچ میں شکست دیکھنی پڑی ۔ اس شکست کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا کا پورا کھیل ہی بگڑگیا ۔
بھارت ایکسپریس
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…