مہاراشٹراسمبلی الیکشن سے پہلے بدھ کواین سی پی لیڈراورنائب وزیراعلیٰ اجیت پوارکوبڑا جھٹکا لگا ہے۔ گورنرکے ذریعہ قانون سازکونسل (ایم ایل سی) نہیں نامزد کئے جانے سے ناراض اجیت پوارگروپ کے پنے شہرکے میئردیپک مانکرسمیت 600 کارکنان نے پارٹی چھوڑدی۔ بدھ کے روزانہوں نے پریس کانفرنس کرکے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ گورنرکی طرف سے 12 میں سے 7 لیڈران لیڈران کوایم ایل سی کے طورپرنامزد کیا گیا ہے۔ مہاراشٹرکے گورنرکے ذریعہ نامزد اراکین کی حلف برداری تقریب دوپہر12 بجے ودھان بھون کے سینٹرل ہال میں ہوا۔ ان ساتوں میں اجیت پوار گروپ کے لیڈراور چھگن بھجبل کے بیٹے پنکج بھجبل نے حلف اٹھایا۔ وہیں شندے گروپ کی لیڈراور سابق رکن اسمبلی منیشا کائندے نے حلف لیا۔ اس پراجیت پوار گروپ کے پونے شہرکے میئر دیپک مانکرنے ناراضگی ظاہرکی اور میئرسمیت تقریباً 600 لوگوں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں دیگرلوگوں کی طرح آگے نہیں بڑھ سکتا۔ کارکنان نے خود ہی استعفیٰ دیا ہے۔ میں خود استعفیٰ دیتا ہوں۔ کارکنان کو اپنا استعفیٰ واپس لینا چاہئے۔
ایم ایل سی نہیں بنائے بجانے سے دیپک مانکرناراض
دیپک مانکر نے سوال اٹھایا کہ بھجبل صاحب کے گھر میں سارے عہدے دیئے جائیں گے تو باقی کارکنان کوکب موقع ملے گا؟ میں یہ استعفیٰ ہفتہ تک اجیت پوار کو سونپ دوں گا۔ پنے شہرکے کارکنان کا مطالبہ تھا کہ دیپک مانکر کو ایم ایل سی بنایا جانا چاہئے۔ یہ سب اجیت پوار کے ہاتھ میں ہے اورانہوں نے پنکج بھجبل کو موقع دیا، لیکن مجھے چھوڑ دیا۔
پنکج بھجبل کو ایم ایل سی بنائے جانے پراعتراج
انہوں نے کہا کہ مہایتی پراس کا اثر کہاں پڑے گا، یہ کہنا ممکن نہیں ہے۔ روپالی چانکراور مجھے میونسپل کارپوریشن کا ٹکٹ دے دیجئے، تب آپ کوپتہ چلے گا کہ کس میں کتنا دم ہے۔ سنیل تٹکرے صدرہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جذبات ان تک پہنچنے چاہئے۔ مجھے دوسری پارٹیوں سے آفرمل رہے ہیں، لیکن میں اجیت پوار کے ساتھ رہوں گا۔ ہم اتحاد کے طور پر کام کریں گے، لیکن اگرمجھے یہ موقع نہیں دیا جاتا تو مجھے یہ کہنا چاہئے تھا۔ دیپک مانکر نے یہ بھی کہا کہ اگر ہم فیصلہ کریں گے تو اس کا اثرالیکشن میں پارٹی پر پڑے گا۔ واضح رہے کہ مہاراشٹرمیں اسمبلی الیکشن کا اعلان ہوگیا ہے اوراب اسے استعفیٰ سے پنے میں اجیت پوار گروپ کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
مسٹر بریگ نےکہا کہ یہ نوادرات مجرمانہ اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کی کئی جاری تحقیقات کے…
کیلاش گہلوت نے لکھا کہ "میں نے اپنا سیاسی سفر دہلی کے لوگوں کی خدمت…
کمپنیوں کی ریگولیٹری فائلنگ کے حوالے سے مزید کہا گیا کہ آٹھ الیکٹرانکس فرموں کی…
نائیجیریا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے ایوارڈ - دی گرینڈ کمانڈر آف دی…
بھارتیہ جنتا پارٹی کے شیڈول کے مطابق اتوار کو امت شاہ کا پہلا جلسہ گڑچرولی…
ٹرافی ٹور آئی سی سی کے ہر بڑے ایونٹ سے پہلے ایک پروموشنل ایونٹ ہے،…