اسپورٹس

Emerging Asia Cup Final: ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کولمبو میں زبردست مقابلہ آج

IND vs PAK: ایشیا کپ اگلے ماہ شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ لیکن اس سے پہلے ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 کا فائنل میچ انڈیا اے اور پاکستان اے کرکٹ ٹیم کے درمیان ہونے جا رہا ہے۔ یش دھل کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ پکی کی۔ بھارت-اے اور پاکستان-اے ٹیموں کے درمیان ٹائٹل کی یہ جنگ 23 جولائی بروز ہفتہ کولمبو، سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔ یہ فائنل میچ ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

Emerging Asia Cup 2023: پاکستان نے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا کو شکست دی

واضح رہے کہ ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 کا فائنل میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔ یہ میچ بھارت اے اور پاکستان اے ٹیم کے درمیان کولمبو میں ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی فائنل میں پہنچنے سے پہلے پاکستان-اے نے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا-اے کو شکست دی۔ پاکستان اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا اے کو 50 اوورز میں 322 رنز کا ہدف دیا تھا۔وہیں اس ہدف کا تعاقب کرنے آئی سری لنکا اے کی ٹیم 45.4 اوورز میں ہی محدود ہو گئی اور صرف 262 رنز بنا سکی۔ اس طرح پاکستان اے ٹیم کپتان محمد حارث کی قیادت میں فائنل میں پہنچی۔

Emerging Asia Cup 2023: بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرایا

ساتھ ہی ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 کے فائنل سے قبل دوسرا سیمی فائنل میچ انڈیا-اے اور بنگلہ دیش-اے ٹیم کے درمیان کھیلا گیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.1 اوور میں 211 رنز بنائے۔ جس کے جواب میں کھیلنے آئی بنگلہ دیشی ٹیم 34.2 اوورز میں صرف 160 رنز بنا سکی۔ انڈیا-اے نے یہ میچ بنگلہ دیش-اے ٹیم سے 51 رنز سے جیت کر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں- Pakistan Cricket: پاکستان کے نئے چیف سلیکٹر بن سکتے ہیں محمد حفیظ، اس بڑے کرکٹر کا نام بھی شامل

اب ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 کا فائنل 23 جولائی کو کولمبو میں بھارت-اے اور پاکستان-اے کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی وقت کے مطابق یہ میچ دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ آپ یہ میچ اسٹار اسپورٹس 1 ہندی پر دیکھ سکتے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

30 minutes ago

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

1 hour ago