اسپورٹس

National Games: دہرادون میں 38ویں نیشنل گیمز کا آج سے آغاز، قریب 10ہزار کھلاڑی لیں گے حصہ، وزیر اعظم مودی کریں گے افتتاح

دہرادون: ملک میں کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ 38ویں نیشنل گیمز کا باضابطہ آغاز منگل سے ہونے جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی میں ان کھیلوں کا افتتاح کریں گے۔ 14 فروری تک 10 ہزار سے زائد کھلاڑیوں کے درمیان 32 گیمز میں بالادستی کا مقابلہ ہوگا۔ اگرچہ کئی بڑے نام ان گیمز کا حصہ نہیں ہوں گے لیکن ان گیمز کے ذریعے نئے نام اور نئے ٹیلنٹ قومی کھیلوں کے منظر نامے پر چمکنے کے لیے تیار ہیں۔  گیمز میں 38 ٹیموں کے درمیان میڈلز کے لیے مقابلے ہوں گے۔

11 شہروں میں منعقد ہوں گے گیمز 

2023 میں گوا میں ہونے والے قومی کھیل پانچ شہروں میں منعقد ہوئے  تھے۔ ایتھلیٹکس کے علاوہ تیراکی، شوٹنگ، ریسلنگ، بیڈمنٹن، ہاکی، باکسنگ، ویٹ لفٹنگ، فٹ بال، ٹینس، ٹیبل ٹینس، کھو کھو اور کبڈی ان کھیلوں میں اہم کھیل ہیں۔ کلاریپایاتو، یوگاسنا، ملاکھمب، رافٹنگ نمائشی کھیل ہوں گے۔ اتراکھنڈ  کے سلور جوبلی سال کے دوران منعقد ہو رہے 38ویں قومی کھیل 28 جنوری سے 14 فروری تک اتراکھنڈ کے آٹھ اضلاع کے 11 شہروں میں منعقد ہوں گے۔

کون کون ہوں گے گمیز کا حصہ

ان گیمز میں نیرج چوپڑا کے علاوہ منو بھاکر، ایشا سنگھ، اولمپک میڈلسٹ باکسر لولینا، شوٹر سوپنل کسلے، سربجوت سنگھ، وجے کمار نظر آئیں گے۔ رنر جیوتی یاراجی، شوٹر رودرکش پاٹل بھی گیمز کا حصہ ہوں گے۔ کھلاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ہراساں کرنے سے بچنے کے لیے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن اور آرگنائزنگ کمیٹی نے ٹیلی فون ہیلپ لائن شروع کی ہے۔ چیئرپرسن پی ٹی اوشا نے کہا کہ اس کے لیے نیتل نارنگ کی قیادت میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس کی رکن دیپا مہتا ہوں گی۔

اسکولوں میں تعطیل کا اعلان

عہدیداروں نے بتایا کہ دہرادون کے ضلع مجسٹریٹ نے منگل کو 38ویں قومی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی دہرادون آمد سے قبل اسکولوں اور آنگن واڑیوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

سیکورٹی اور دیگر تیاریاں

افتتاحی تقریب اور گیمز کے پرامن انعقاد کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ریاستی انتظامیہ نے کھلاڑیوں اور شائقین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

Iran shoots down US military drone: ایران کا بڑا دعویٰ، 24 گھنٹے میں آبنائے ہرمز میں 3 امریکی ڈرون مار گرائے

ایرانی نیوز چینل پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ڈرون کو ایران کے…

34 minutes ago

Sepehran Airlines Boeing 737: اڑان کے بعد طیارے کا ٹائر ہوا ٹائر ہوا الگ، مسافروں میں خوف و ہراس

شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد سے یہ طیارہ کرمان شاہ کے لیے روانہ ہوا…

1 hour ago

Mecca Drone Attack: مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہوا حوثی ڈرون، باغیوں نے مکہ پر حملے سے کیا انکار

یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی حمایت یافتہ فورسز کے خلاف لڑائی کی ایک ویڈیو…

2 hours ago

Delhi Weather Today: دہلی-این سی آر میں آج بونداباندی کے امکانات، جانئے محکمہ موسمیات کا تازہ اپ ڈیٹ

آئی ایم ڈی کے مطابق منگل (15 ستمبر) کو دہلی کے کچھ علاقوں میں بونداباندی…

2 hours ago