باغپت میں بڑا حادثہ
باغپت: اتر پردیش کے باغپت میں منگل کے روز ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں بھگوان آدتیناتھ کے نروان لڈو کے تہوار کے موقع پر مانستمب احاطے میں بنایا گیا لکڑی کا مچان گر گیا۔ اس واقعے میں 50 سے زائد عقیدت مندوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ اس دوران حادثہ میں سات لوگوں کی موت ہونے کی اطلاع ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں 74 سالہ ترشپال جین ولد حکم چند، 40 سالہ امت ولد نریش، 65 سالہ اوشا بیوی سریندر، ارون جین ماسٹر ولد کیشورام 48، شلپی جین بیٹی سنیل جین 25 سال، وپن ولد سریندر 44، کملیش بیوی سریندر 65 سال شامل ہیں۔
دراصل، یہ حادثہ بڑوت شہر کوتوالی علاقے میں گاندھی روڈ پر منگل کی صبح پیش آیا۔ مانستمب احاطے میں بلی سے بنا مچان اچانک گر گیا، جس کے دوران کئی لوگ اس کے نیچے دب گئے۔ یہی نہیں واقعہ کے بعد موقع پر بھگدڑ مچ گئی۔
اسی دوران اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لوگوں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثے میں تقریباً 6-7 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، تمام کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایم اسمیتا لال اور ایس پی ارپت وجے ورگیہ اسپتال پہنچے اور زخمیوں کا حال دریافت کیا۔
باغپت کے ایس پی ارپت وجے ورگیہ نے حادثے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا، ’’بڑوت تھانہ علاقے میں ایک مذہبی پروگرام چل رہا تھا۔ جین برادری کا مندر میں لڈو چڑھانے کا پروگرام تھا۔ ایک مچان ٹوٹنے سے 25 افراد زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں تمام زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔
اس دوران، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے باغپت میں ہونے والے حادثے کا نوٹس لیا۔ سی ایم یوگی نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کاموں کو تیز کریں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کو زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال لے جانے اور انہیں مناسب علاج فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اس کے ساتھ ہی زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
بھارت ایکسپریس۔
FRRO کی جانب سے عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس ملنے کے بعد معاملہ…
الیکشن کمیشن نے کہا کہ ووٹر لسٹوں کی خصوصی گہری نظرثانی (SIR) سے متعلق تینوں…
پریاگ راج میں منعقدہ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آزاد سماج پارٹی (کانشی رام)…
لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے آئی لینڈ کے ٹورزم فیسٹیول کی تیاریوں کا جائزہ…
امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والے بھارتی طلبہ یونیورسٹی کے اندر مختلف پارٹ ٹائم نوکریاں…
کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے پنجاب کی موجودہ صورت حال سے متعلق عام…