قومی

Ram Rahim gets parole for 12th time: جیل میں بند رام رہیم کو 12ویں بار ملا پیرول، 30 دن کیلئے ہوا آزاد

چنڈی گڑھ: ڈیرہ سچا سودا کے چیف گرمیت رام رہیم سنگھ، جو ہریانہ کے روہتک کی سناریا جیل میں اپنی دو خاتون شاگردوں کے ساتھ عصمت دری کے الزام میں 20 سال کی سزا کاٹ رہا ہے، کو منگل کے روز ایک بار پھر پیرول مل گیا۔ اس بار اسے 30 دن کا پیرول ملا ہے۔ گزشتہ چار سالوں میں رام رہیم سنگھ کی یہ 12واں پیرول ہے۔

اگست 2017 میں دو خاتون شاگردوں کی عصمت دری کے الزام میں 20 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پہلی بار وہ سرسا میں اپنے کیمپ میں 10 دن قیام کرے گا۔ اس کے بعد وہ اتر پردیش کے باغپت جائے گا۔

رام رہیم کو آخری بار 20 دن کے لیے پیرول دیا گیا تھا۔ یہ پیرول گزشتہ سال 5 اکتوبر کو ہریانہ میں پولنگ سے چار دن پہلے دیا گیا تھا۔ رام رپیم اپنے پیروکاروں کے ووٹوں کو متاثر کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے تقریباً دو دہائیوں تک پنجاب اور ہریانہ میں سیاسی لیڈران اور جماعتوں کی سرپرستی حاصل کرتا رہا۔

پچھلی بار اس نے 5 اکتوبر کو اپنے باپ مگھر سنگھ کی برسی کا حوالہ دیتے ہوئے پیرول کی درخواست کی تھی، جسے پرمارتھی دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ پچھلے سال اکتوبر سے پہلے، ہریانہ حکومت نے اسے اگست میں 21 دن کی فرلو دی تھی، جو 2 ستمبر کو ختم ہوئی۔

رام رہیم اس وقت ریاستی دارالحکومت چنڈی گڑھ سے 250 کلومیٹر دور روہتک کی انتہائی سخت سکیورٹی والی سناریا جیل میں بند ہے۔ اس سے قبل ہائی کورٹ نے رام رہیم کی گود لی ہوئی بیٹیوں کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے پیرول کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

رام رہیم کو اگست 2017 میں دو خواتین کی عصمت دری کے معاملے میں 20 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔2019 میں، پنچکولہ میں سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت نے 16 سال قبل ایک صحافی کے قتل کے الزام میں اسے اور تین دیگر افراد کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

25 اگست 2017 کو سزا سنائے جانے کے بعد پنچکولہ اور سرسا میں تشدد پھوٹ پڑا تھا، جس میں 41 افراد ہلاک اور 260 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Rahul Gandhi Statement: ’آج نہیں تو کل، جیت ہماری ہی ہوگی‘، اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کا بیان

دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…

32 minutes ago

Adani Group: اے آئی کی سونامی کے لیے بھارت تیار! اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil مل کر ملک میں بنائیں گے سرور اور کولنگ سسٹم

اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil بھارت میں اے آئی اور ڈیٹا سینٹر سے متعلق…

55 minutes ago

HM Amit Shah’s reply to Rahul Gandhi: امت شاہ کا راہل گاندھی کو دوٹوک جواب، کہا- 2029 میں چوتھی شکست کے لیے تیار رہیں

وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ڈیجیٹل سہولتوں سے گرین انرجی تک، وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کے سامنے گنوائیں بھارت کی کامیابیاں

وزیر اعظم نے ڈیجیٹل سسٹم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ٹیکنالوجی کی…

2 hours ago