بھارت ایکسپریس 10نومبر /دنیا بھر میں کھیل کی وجہ سے ہندوستان کا نام روشن کرنے والی ثانیہ مرزا ایک برے دور سے گزر رہیں ہیں ۔صرف کھیل کی وجہ سے ہی نہیں بلکہ پرسنل لائف میں پاکستان کے کرکٹر شعیب ملک سے شادی کرنے کی وجہ سے بھی وہ سرخیوں میں ہمیشہ رہیں۔ شادی کے اتنے سال ہونے کے بعد شادی بنائے رکھنے کی وجہ سے لوگ انہیں آئیڈیل کپل مانتے تھے۔لیکن خبریہ آرہی ہے کہ یہ آیئڈیل کپل اب الگ ہو رہا ہے۔
کچھ وقت سے یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ لے لیا ہے۔ ثانیہ مرزا نے لگاتار کچھ ایسی پوسٹ شیئر کی تھیں جس کو دیکھ کر لوگوں کو اندازہ ہورہااتھا کہ شعیب اور ثانیہ کی زندگی میں کچھ گڑبڑ ہے اور اب اس خبر پر تصدیق کرتے ہوئے ثانیہ اور شعیب کے ایک قریبی دوست نے یہ آفیشل کردیا ہے کہ دونوں جلد ہی طلاق لینے جارہے ہیں۔ دونوں نے ایک دوسرے سے الگ الگ رہنا بھی شروع کردیا ہے۔ خبر یہ بھی آ رہی ہے کہ ثانیہ اس دوران دبئی میں ہے جب کہ شعیب ملک پاکستان میں ہے۔
ثانیہ مرزا نے حال ہی میں اپنا غم ظاہر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک ایسی تصویر شیئر کی تھی جس کو دیکھنے کے بعد لوگوں کو لگ رہا تھا کہ ثانیہ مشکل دور سے گزر رہی۔ لیکن جب سے سوشل میڈیا پر اس قریبی ذرائع کا بیان سامنے آیا ہے کہ ثانیہ اور شعیب سے جڑی طلاق کی خبر سچی ہے اور وہ جلد ہی طلاق لینے جارہے ہیں۔ تب سے اس افسوسناک خبرکو سن کر شعیب اور ثانیہ کے چاہنے والوں کا دل غمزدہ ہے۔
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…
اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…
سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…
کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…