یوپی کے مدارس سے متعلق الہ آباد ہائی کورٹ نے حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ (فائل فوٹو)
نئی دہلی، 10 نومبر (بھارت ایکسپریس): ضلع مجسٹریٹس کے ذریعے سرکاری سطح پر سروے رپورٹ وصول کرنے کی آخری تاریخ 15 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ وزیر نے عہدیداروں سے کہا کہ باقی 15 اضلاع کا سروے مقررہ مدت میں دستیاب کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع سے سروے رپورٹس موصول ہونے کے بعد ضروری فیصلے کئے جائیں گے۔
اقلیتی بہبود کے وزیر دھرم پال سنگھ نے بدھ کو ودھان بھون میں اپنے دفتر کے کمرے میں ایک جائزہ میٹنگ کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک 60 اضلاع سے غیر تسلیم شدہ مدارس کی سروے رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔ ان میں سے 8496 مدارس غیر تسلیم شدہ پائے گئے ہیں۔
وزیر نے عہدیداروں سے کہا کہ باقی 15 اضلاع کا سروے مقررہ مدت میں دستیاب کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع سے سروے رپورٹس موصول ہونے کے بعد ضروری فیصلے کئے جائیں گے۔ اس سروے کا مقصد اقلیتی طبقے کو سماج کے مرکزی دھارے میں شامل کرنا اور اسے ترقی کی رفتار سے جوڑنا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ضلع مجسٹریٹس کے ذریعہ سرکاری سطح پر سروے رپورٹس کی وصولی کی آخری تاریخ 15 نومبر مقرر کی گئی ہے۔
انہوں نے مقررہ وقت میں سروے مکمل کرنے پر اقلیتی محکمہ کے افسران کی ستائش کی۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ سروے کے کام کا نتیجہ مثبت ہو اور اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے طلباء زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بچے ملک کا مستقبل ہیں اور ان کا مستقبل سنوارنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
میٹنگ میں وزیر مملکت دانش آزاد انصاری نے کہا کہ اقلیتی طلبہ کی ہمہ جہت ترقی ہم سب کا بنیادی ہدف ہونا چاہیے۔ انچارج پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ہری اوم، اسپیشل سکریٹری آنند کمار، ڈائرکٹر جے۔ ریبھا، رجسٹرار جگموہن سنگھ اور جوائنٹ ڈائریکٹر ایس این پانڈے موجود رہے۔
ان اضلاع سے موصول ہوئیں رپورٹس
لکھنؤ، بارہ بنکی، ایودھیا، رائے بریلی، امبیڈکر نگر، شراوستی، سیتا پور، گونڈہ، بہرائچ، سلطان پور، بستی، کاس گنج، مہوبہ، اوریا، للت پور، چندولی، شاملی، علی گڑھ، فرخ آباد، چترکوٹ، متھرا، ماؤ، فتح پور ،کوشامبی، ہمیر پور، دیوریا، جونپور، سہارنپور، کانپور نگر، جالون، اناؤ، باندہ، شاہجہاں پور، جھانسی، ہردوئی، سنبھل، پیلی بھیت، سنت کبیر نگر، غازی آباد، اٹاوہ، مظفر نگر، مراد آباد، فیروز آباد، بلیا، بریلی، لاکھیم پور کھیری، سون بھدرا، سدھارتھ نگر، کشی نگر، مہاراج گنج، بلند شہر، وارانسی، کانپور دیہات، میرٹھ، بدایوں اور پریاگ راج۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھونیشور میں ریزرو بینک آف انڈیا کے نئے ڈیٹا سینٹر…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے…
انڈیا اے (IND A) بمقابلہ پاکستان اے (PAK A): ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 میں…
آپریشن ٹرائیڈنٹ کے تحت آسام، میزورم اور منی پور میں 38 مقامات پر چھاپے مارے…
جنگ کے میدان میں غیر معمولی حوصلے اور زندہ رہنے کی شدید خواہش کی ایک…
چیک جمہوریہ کی ٹینس کھلاڑی کیٹرینا سنیاکووا نے فائنل میں امریکہ کی ایشلین کروگر کو…