سوشل میڈیا کے رجحانات

Sameer Khakhar: مشہور سیریل نکڑ میں کھوپڑی کا کردار ادا کرنےوالے مشہور فنکار سمیر کھکھر اب اس دنیا میں نہیں رہے

Sameer Khakhar: دوردرشن کے مشہور سیریل نکڑ میں کھوپڑی کا کردار ادا  کرنےوالے مشہورفنکار سمیر کھکھر کا انتقال ہو گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ شتیش کوشک کے انتقال سے فلم انڈسٹری ابھی پوری طرح سے سنبھلی بھی نہیں تھی کہ ایک اور عظیم فنکار اس دنیا سے رخصت ہوگیا۔ ایسے میں سمیر کھکھر کی موت کی خبر نے شو بز انڈسٹری میں غم کی لہر چھا گئی ہے۔ سمیر کھکھر نے چھوٹے اور دم دار کردار سے  شائقین کے دلوں پر کافی سالوں تک راج کیا۔ اایک مدت کے بعد انہوں نے شو بز کو الوداع کہ دیا تھا اور اس کے بعد وہ  امریکہ منتقل ہوگئے تھے۔ امریکہ سے واپس لوٹنے کے بعد  وہ شو بز انڈسٹری میں ایک بار پھر سے ایکٹیو ہوگئے تھے

 15مارچ کی صبح انہیں سانس لینے میں تکلیف ہونے کے بعد بوریولی کے ایم ایم اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ جہاں انہوں نے آخری انتقال لی۔ ان کی عمر 71 سال تھی۔
71 سالہ اداکار سمیر کھکھر نے 38 سال میں کئی ٹی وی شوز اور فلموں میں کام کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ اداکار نے اداکاری کی دنیا سے مختصر وقفہ لیا اور امریکہ میں آباد ہو گئے۔ بعد میں دوبارہ واپس آئے اور دو گجراتی ڈراموں میں اداکاری کی۔ اس کے علاوہ انہیں سلمان خان کی فلم جے ہو میں ان کے کردار کے لیے بھی پسند کیا گیا تھا۔

سمیر کھکھر کے رشتہ دار گنیش کھکھر نے ای ٹائم کو بتایا کہ وہ سانس کی تکلیف میں مبتلہ تھے،اور وہ کئی بار بیہوش ہوگئے تھے ہم نے ڈاکٹر کو بلایا اور انہوں نے مشورہ دیا کہ ہم انہیں اسپتال میں لے جائیں۔ ان کا دل صحیح سے کام نہیں کررہا تھا اور پیشاب کرنے میں بھی پریشانی ہو رہی تھی۔ انہیں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا۔ آج صبح چار بج کر تیس منٹ پر ان کا نتقال ہوگیا ۔

سمیر کھکھر کی آخری رسومات بابائی ناکہ شمشان گھاٹ، بوریولی میں کیا گیا ہے۔

سمیر کھکھر نے کئی فلموں میں اپنے کردار سے لوگوں کو ہنسایا تھا۔ جس کے کچھ وقت بعد وہ فلم انڈسٹری کو خیر باد کر امریکہ منتقل ہوگئے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ امریکہ سے واپس لوٹنے کے بعد انہیں ایک بار پھر انڈسٹری میں انٹری لی اور فلموں کے علاوہ عدالت اور سنجیونی جیسےٹیوی شوز میں نظر آئیں۔ اس کے علاوہ ہو زی کی ویب سیریز سنفلاور میں نظر آئے۔ سنجیو نے 2020 مںی میں نوازاالدین کی فلم سیریس مین میں سیاسات داں کا کردار ادا کیا تھا اس کردار نے لوگوں کا دل جیت لیاتھا۔

سمیر کھکھر کے شوز کی بات کریں تو وہ نکڑ، منورنجن، سرکس، نیا نکڑ، شریمان شریمتی اور عدالت میں نظر آئے۔ اس کے بعد وہ آخری بار سنجیوانی میں نظر آئے، جس میں سوربھی چاندنا اور نمت کھنہ نے اداکاری کی۔

کیریئر کا آغاز 1987 میں کیا

سمیر کھکھر کا 71 سال کی عمر میں انتقال کی خبر سے شائقین غمزدہ ہیں۔ سمیر نے اپنے کیریئر کا آغاز 1987 میں ریلیز ہونے والی فلم جواب ہم دیں گے سے کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ۔میرا شکار، شہنشاہ، گرو، نعت کی آندھی، پرند جیسی کئی بہترین فلموں میں اپنی بہترین اداکاری سے ناظرین دل جیت لیا

Abu Danish Rehman

Share
Published by
Abu Danish Rehman

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

17 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

46 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

1 hour ago