قومی

Interim Bail Plea: پٹیالہ ہاؤس کورٹ سے راحت نہ ملنے پر دہلی ہائی کورٹ سے پہنچے انجینئر رشید، بیمار والد سے ملاقات کیلئے عبوری ضمانت کی درخواست

نئی دہلی: بارہمولہ سے رکن پارلیمنٹ عبدالرشید شیخ (انجینئر رشید) نے اپنے بیمار والد سے ملاقات کے لیے عبوری ضمانت کی درخواست دہلی ہائی کورٹ میں دائر کی ہے۔ یہ درخواست اس وقت دی گئی جب ایک روز قبل پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے اسی نوعیت کی عرضی مسترد کر دی تھی۔ ہائی کورٹ میں اس درخواست پر آئندہ ہفتے سماعت ہونے کا امکان ہے، جبکہ ان کی مستقل ضمانت کی عرضی پیر کو جسٹس پرتھیبا ایم سنگھ کی بنچ کے سامنے زیر سماعت ہے۔ یہ عرضی ایڈووکیٹ وکھیت اوبرائے کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔

پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے درخواست مسترد کی

24 اپریل کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے خصوصی جج (این آئی اے) پرشانت شرما نے دفاع اور استغاثہ کے دلائل سننے کے بعد عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ ملزم نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ انہیں اپنے والد سے ملاقات کی اجازت دی جائے جو اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں۔

این آئی اے کی مخالفت، مگر کسٹڈی پیرول پر اعتراض نہیں

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی، NIA کے وکیل گوتم خزانچی نے خفیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ضمانت کی مخالفت کی۔ تاہم ایجنسی نے یہ بھی کہا کہ اگر عدالت چاہے تو ملزم کو کسٹڈی پیرول دی جا سکتی ہے تاکہ وہ اپنے والد سے ملاقات کر سکے۔ ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خفیہ رپورٹ اس وقت تک قابل قبول نہیں جب تک اسے ملزم کے ساتھ شیئر نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالرشید شیخ کے والد کی حالت نہایت تشویشناک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ دفاع نے یہ بھی کہا کہ پہلے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کے لیے عبوری ضمانت دی جا چکی ہے، لیکن اب اس سنگین صورتحال میں بھی مخالفت کی جا رہی ہے۔ عبدالرشید شیخ اس وقت تہاڑ جیل میں این آئی اے کے درج دہشت گردی فنڈنگ کیس میں عدالتی تحویل میں ہیں۔ اس سے قبل انہیں لوک سبھا اجلاس میں شرکت کے لیے کسٹڈی پیرول دی جا چکی ہے، جبکہ ان کی مستقل ضمانت کی درخواست ابھی زیر التوا ہے۔

گرفتاری اور قید

انجینئر رشید کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) نے 2017 میں مبینہ دہشت گردی فنڈنگ کیس میں نامزد کیا اور 2019 میں گرفتار کیا گیا۔ وہ تہاڑ جیل میں زیر حراست ہیں، جہاں سے انہوں نے کئی بار عدالتی کارروائیوں میں ضمانت کی درخواست دی۔ جنوری 2025 میں انہوں نے مسلسل قید اور پارلیمنٹ میں شرکت کی اجازت نہ ملنے پر بھوک ہڑتال بھی کی۔ قید کے دوران ہی رشید نے 2024 کے بھارتی عام انتخابات میں حصہ لیا اور وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کو بارہمولہ سے دو لاکھ سے زائد ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ وہ جیل سے لوک سبھا کی رکنیت حاصل کرنے والے کم یاب سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

7 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

7 hours ago