Influenza Virus: ملک میں H3N2 انفلوئنزا وائرس کا انفیکشن مسلسل بڑھ رہا ہے۔ دریں اثنا، گجرات کے وڈودرا میں H3N2 انفلوئنزا وائرس کی وجہ سے موت کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 58 سالہ خاتون ہائی بلڈ پریشر کی مریضہ تھیں، انہیں سانس لینے میں دشواری کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں گن کی موت ہوچکی ہے۔
گجرات کے وزیر صحت رشی کیش پٹیل نے جان کاررائی دیتے ہوئے بتایا کہ ریاست میں تین ایچ تھری این ٹو معاملے اور ایچ ون این ون کے 77 معاملے کےساتھ ایک موت کی اطلاع ملی ہے۔ پٹیل نے کہا کہ اس وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت لو گوں کے تحفظ کے لئے 24 گھنٹے کام کررہی ہے۔ ہم اس کی نگرانی کررہے ہیں۔
بیماری کے بارے میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے
قابل ذکر بات یہ ہے کہ H3N2 وائرس کو لے کر تمام ریاستوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ H3N2 بچاؤ کے لیے نگرانی اور احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہے تاہم ابھی گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ ICMR نے کہا کہ H3N2 وائرس دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ اسپتالوں میں داخل ہونے کا سبب بنتا ہے۔
گزشتہ چند ماہ میں ملک میں ہزاروں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر کے اسپتالوں میں H3N2 انفلوئنزا کی اچانک وباء دیکھی گئی۔ H3N2 وائرس انفلوئنزا وائرس کی ایک قسم ہے جسے انفلوئنزا اے وائرس کہتے ہیں۔ یہ سانس کا وائرل انفیکشن ہے جو ہر سال بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔
H3N2 وائرس کی علامات کیا ہیں؟
ایمس-دہلی کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے کہا کہ انفلوئنزا کے کیس بخار کے ساتھ گلے میں خراش، کھانسی، جسم میں درد اور ناک بہنے کی صورت میں دیکھے جاتے ہیں۔ علامات میں الٹی اور سانس پھولنا بھی شامل ہے۔ آئی سی ایم آر نے کہا کہ بخار تین دن کے بعد چلا جاتا ہے، لیکن کھانسی تین ہفتوں تک برقرار رہ سکتی ہے۔ ڈاکٹر گلیریا نے کہا کہ کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ لوگوں کی قوت مدافعت کم ہو گئی ہے۔
علاج اور روک تھام کیا ہے؟…
ICMR نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ جس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ انفلوئنزا کے اس وباء میں اینٹی بائیوٹک کے استعمال سے گریز کریں۔ ICMR نے بخار اور جسم میں درد کی صورت میں پیراسیٹامول کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔ ڈاکٹر گلیریا نے کہا کہ وائرس کو پکڑنے سے روکنے کا طریقہ بھیڑ والی جگہوں پر ماسک پہننا، بار بار ہاتھ دھونا اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…