Mohammed Shami: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ کے آغاز کے دوران ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرکافی تیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے۔ جس میں اسٹینڈ میں بیٹھے شائقین (فینس) ہندوستان کے تیز گیند باز محمد شامی کو دیکھ کر جے شری رام کا نعرہ لگاتے دیکھائی دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شائقین محمد شامی کو دیکھ کر نعرے لگانے شروع کردیا۔
کیوں شامی کو نشانہ بنایا گیا؟
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہندوستانی کھلاڑی میچ شروع ہونے سے پہلے باؤنڈری لائن کے قریب دیکھائی دیتے ہیں ۔ اسٹیڈیم میں شائقین پہلے سوریا کو دیکھ ‘سوریا، سوریا…’کہتے ہیں۔ اس کے بعد جیسے ہی محمد شامی فریم میں آتے ہیں،ویسے ہی اسٹینڈز میں موجود شائقین نے ‘جے شری رام’ کا نعرہ لگانا شروع کر دیا۔ یہی نہیں، ایک شائقین کو محمدشامی کا نام لیتے ہوئے نعرے لگاتے سنا گیا۔ شائقین پکارتے ہیں، ‘شامی جے شری رام’ قابل ذکر بات یہ ہے کہ محمد شامی شائقین کو پوری طرح نظر انداز کر دیتے ہیں۔ اس حرکت کے بعد شائقین ناراض نظر آئے اور وہ گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن سے اس معاملے پر کارروائی کا مطالبہ کرتے نظر آئے۔
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…