علاقائی

IndiGo Airline Delhi-Doha: دہلی سے دوحہ جارہی انڈیگو ایئر لائن کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ ، ایک مسافر کی موت

IndiGo Airline Delhi-Doha: نئی دہلی سے دوحہ جانے والی انڈیگو کی پرواز نے طبی ایمرجنسی کے باعث پاکستان کے کراچی کے جناح ٹرمینل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ ایک مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر انڈیگو ایئر لائن میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ انڈیگو ایئر لائن نے کہا کہ ایک نائجیرین مسافر کو ہوائی اڈے پر طبی ٹیم نے مردہ قرار دیا تھا۔

ایک مسافر کی موت

دہلی سے دوحہ جانے والی انڈیگو کی پرواز 6E-1736 کو میڈیکل ایمرجنسی کے باعث کراچی کی طرف موڑ دیا گیا۔ ایئر لائن کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے مسافر کو ایئرپورٹ پہنچنے پر ایئرپورٹ کی میڈیکل ٹیم نے مردہ قرار دے دیا۔ انڈیگو ایئر لائنز کی پرواز 6E-1736 کے ایک مسافر نے دوران پرواز طبیعت خراب محسوس کی جس کے بعد طیارے کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور طبی ایمرجنسی سے آگاہ کیا۔

میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ

کراچی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے تصدیق کی کہ بھارتی ایئرلائن کی پرواز دہلی سے دبئی جا رہی تھی کہ ایک مسافر پرواز کے درمیان میں ہی بیمار ہو گیا۔ انڈیگو فلائٹ کے پائلٹ نے میڈیکل ایمرجنسی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی تھی جسے کراچی ایئرپورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرولر نے منظور کرلیا۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

جے ڈی یو-ٹی ڈی پی کومولانا ارشد مدنی کا انتباہ، مسلمانوں کے پیٹھ میں خنجرنہیں ماریں چندرا بابونائیڈواورنتیش کمار

جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…

6 hours ago

Sambhal Violence News: سنبھل تشدد معاملے میں شاہی جامع مسجد کے صدر گرفتار، پولیس نے کہا- ان کا رول ٹھیک نہیں

سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…

7 hours ago