سوشل میڈیا کے رجحانات

عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں اداکارہ جیکلین فرنینڈس کو دی ضمانت

 بھارت ایکسپریس /بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کیس میں بڑا ریلیف مل گیا ہے۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے انہیں 2 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دی ہے۔ تاہم جیکلین عدالت کی اجازت کے بغیر ملک نہیں چھوڑ سکتیں۔ اس سے قبل 10 نومبر کو تمام فریقین کو سننے کے بعد عدالت نے ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ جیکلین فرنینڈس 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں ملزم ہے جس میں گینگسٹر سکیش چندر شیکھر شامل ہیں۔

اپنی چارج شیٹ میں، ای ڈی نے کہا ہے کہ جیکلین  سکیش چندر شیکھر کی   مجرمانہ ریکارڈ کے بارے میں جانتی تھیں  اور  انہون نے انکے ماضی کو “جان بوجھ کر نظر انداز کرنے”کی کوشش کی ۔ یہ واضح ر ہے، تحقیقاتی ایجنسی نے کہا، کہ جیکلین فرنینڈس  سکیش کے مجرمانہ واقعات کے بارے میں جاننے کے باوجود، ملزم (سکیش) کی طرف سے فراہم کردہ قیمتی سامان، زیورات اور مہنگے تحائف سے لطف اندوز ہو رہی تھی۔

ای ڈی نے اپنی چارج شیٹ میں کہا کہ جرم کی آمدنی کا ایک حصہ براہ راست ہندوستان اور بیرون ملک سے حاصل کیا گیا تھا اور ساتھ ہی فرنانڈیز نے اپنے    گھر کے ممبروں کے  لیے  رقم بھی  منتقل کی ۔ جیکلین فرنینڈزنے اپنے  بہن اور بھائی کے اکاؤنٹس میں  بھی کچھ پیسے ڈالے اور اس طرح جرائم کی رقم سے لطف اندوز ہوئے۔

چارج شیٹ میں کہا گیا کہ “ریکارڈ کیے گئے بیانات سے، یہ ظاہر ہوتا ہے کہ  جیکلین نے  جان بوجھ کرسکیش کے  مجرمانہ ماضی کو نظر انداز کرنے  کی کوشش کی ۔اور اس کے ساتھ مالی لین دین میں ملوث رہی۔ نہ صرف  انہوں نے ، بلکہ ان  کے خاندان کے افراد اور دوستوں نے بھی اس رشتے سے فائدہ اٹھایا،” چارج شیٹ میں کہا گیا۔

سکیش، جو اس وقت جیل میں ہے، مبینہ طور پر بیوروکریٹس، سیاست دانوں کے رشتہ داروں اور تاجروں کا روپ دھار کر سیکڑوں کروڑوں کی ہیرا پھیری کر چکا ہے۔ اس نے فرنینڈس اور کینیڈین اداکارہ نورا فتحی کو مہنگے تحائف بھی  دیے۔

Bharat Express

Recent Posts

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

27 minutes ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

53 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

4 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

5 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

5 hours ago