سری لنکا میں سمندری طوفان منڈس کے باعث پیدا ہونے والی خراب موسمی صورتحال سے 3 افراد ہلاک اور 21 ہزار سے زیادہ متاثر ہوئے۔ سری لنکا کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر (ڈی ایم سی) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ ڈی ایم سی نے کہا کہ 19 افراد زخمی ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کا تعلق 16 اضلاع میں 6,113 خاندانوں سے ہے۔ جزیرے ملک کے مختلف حصوں میں 5,639 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
ڈی ایم سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر پردیپ کوڈیپلی نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے نقصان کا اندازہ لگانا شروع کر دیا ہے اور متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا۔
ڈی ایم سی نے کہا کہ منڈس کا اثر بہت کم ہوا ہے لیکن پھر بھی سری لنکن لوگوں کو احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…