شعروشاعری

Dr. Bashir Badr Poetry: ہردھڑکتے پتھر کو لوگ دل سمجھتے ہیں….ڈاکٹر بشیر بدر کا ایک خوبصورت شعر ملاحظہ کریں

ڈاکٹر بشیر بدرنئی اردو غزل کے ممتاز شاعر ہیں جنہوں نے روایت اور جدیدیت کے درمیان ایک دلکش راستہ نکالا۔ ان کا اصل نام سید محمد بشیر ہے۔ وہ روزمرّہ کی زبان، منفرد تشبیہوں اور جذباتی صداقت کے ذریعے اردو شاعری کو ایک نئی جہت عطا کرنے والے شاعر ہیں۔

ہردھڑکتے پتھر کو لوگ دل سمجھتے ہیں

عمریں بیت جاتی ہیں دل کو دل بنانے میں

بشیر بدرؔ

ڈاکٹر بشیر بدر کی ولادت 15 فروری 1935 کو ایودھیا میں ہوئی۔ وہ ابھی بھوپال میں قیام پذیر ہیں۔ بچپن سے ہی شاعری سے شغف رکھنے والے بشیر بدر نے علمی سفر میں کئی نشیب و فراز دیکھے۔ انھوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی اور اپنی تحقیق کا موضوع اردو غزل ہی کو بنایا۔ ان کی شاعری نے جہاں اردو داں طبقے کو متاثر کیا، وہیں غیر اردو قارئین میں بھی مقبولیت حاصل کی۔

غزل میں نئی لفظیات، ڈرامائی فضا اور بول چال کی سادہ زبان بشیر بدر کی پہچان بن چکی ہے۔ انھوں نے غزل کو عوامی اظہار کا ایک نیا قالب دیا۔ ان کے مشہور شعری مجموعوں میں اکائی، آمد، آہٹ، آس، آسمان شامل ہیں اور ان کا مجموعہ کلام بھی شائع ہو چکا ہے۔ بشیر بدر کو ان کی ادبی خدمات پر ساہتیہ اکادمی ایوارڈ (1999) اور پدم شری جیسے اعزازات سے نوازا گیا۔ وقت کے ساتھ ان کی یادداشت متاثر ہوئی، مگر ان کی شاعری آج بھی قاری کے دل میں زندہ ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

4 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

4 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

4 hours ago