اسپورٹس

ICC Test Rankings: محمد سراج اور پرسدھ کرشنا کا آئی سی سی رینکنگ میں جلوہ، اتنی لمبی لگائی چھلانگ

ہندوستان اورانگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے آخری مقابلے کے اصلی ہیروتوٹیم انڈیا کے دوگیند بازہی رہے، جنہوں نے تقریباً ہارا میچ ٹیم انڈیا کی جھولی میں ڈال دیا۔ محمد سراج اورپرسدھ کرشنا نے کمال کی گیند بازی کی۔ محمد سیریز نے پوری سیریز میں بہترین گیند بازی کی جبکہ  پرسدھ کرشنا پوری سیریز میں کچھ خاص نہیں کرپائے، لیکن انہوں نے پانچویں میچ سے ساری کسرپوری کردی۔ اپنے لاجواب کارکردگی کا فائدہ ان دونوں گیند بازوں کو اب آئی سی سی کی رینکنگ میں بھی ہوا، جہاں انہوں نے لمبی چھلانگ لگائی۔

جسپریت بمراہ آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں نمبرون گیند باز

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔ اس میں ابھی بھی جسپریت بمراہ نمبرایک گیند باز بنے ہوئے ہیں۔ حالانکہ آخری میچ بمراہ نے نہیں کھیلا تھا۔ بمراہ کی ریٹنگ ابھی 889 کی ہے۔ اس درمیان پہلے اور دوسرے نمبر کے گیند باز کے درمیان ریٹنگ کا کافی فرق ہے۔ اس وقت ٹسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر کگیسو رباڈا ہیں، ن کی ریٹنگ 851 کی ہے۔ یعنی بمراہ کو حال فی الحال کوئی بھی خطرہ نہیں ہے۔

محمد سراج چھلانگ لگاکر 15ویں نمبر پر پہنچے

 اب بات کرتے ہیں محمد سراج اور پرسدھ کرشنا کی۔ محمد سراج نے انگلینڈ کے خلاف اوول ٹسٹ میں جس طرح کی گیند بازی کی ہے، اس سے ان کی ریٹنگ بڑھ کر 674 ہوگئی ہے۔ انہوں نے ایک ساتھ 12 مقامات کی چھلانگ لگائی ہے۔ محمد سراج اب سیدھے نمبر 15 پر پہنچ گئے ہیں۔ یہ پہلی بار ہے، جب سراج نے آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں نمبر 15 کی کرسی پر قبضہ کیا ہو۔ یہ محمد سراج کی آل ٹائم ہائی رینکنگ بھی ہے۔

پرسدھ کرشنا نے بھی لگائی چھلانگ

اب بات پرسدھ کرشنا کی کرتے ہیں۔ انہوں نے ابتدائی کچھ میچوں میں تو خوب رن لٹائے، لیکن آخری میچ میں وہ بھی ہیرو کے طور پرابھر کرسامنے آئے۔ یہی وجہ رہی کہ ان کی ریٹنگ بڑھ کر اب 368 کی ہوگئی ہے۔ پرسدھ کرشنا نے اس بار ایک ساتھ 25 مقامات کی چھلانگ لگائی اور سیدھے 59 پر پہنچ گئے ہیں۔ یہ پرسدھ کرشنا کی بھی آل ٹائم ہائی رینکنگ ہے۔ اب تو سیریز ختم ہے، لیکن اگلی سیریز میں ان کی کارکردگی کیسی رہتی ہے، یہ دیکھنا کافی دلچسپ ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

India-Switzerland Partnership: بھارت-سوئٹزرلینڈ شراکت داری کو نئی رفتار، مائیگریشن سے ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپس تک 5 اہم معاہدے طے

سوئس صدر گائے پرمیلن کے دورۂ ہند کے دوران دونوں ممالک کے درمیان پانچ اہم…

25 minutes ago

Nobel Prize in Medicine 2026: کارل ڈائسروتھ، پیٹر ہیگیمن اور جارج ناگل مشترکہ طور پر طب کے نوبل اعزاز سے سرفراز

2026 کے نوبیل انعامات کے شیڈول کے مطابق پیر کو میڈیسن کے انعام کا اعلان…

1 hour ago

India Switzerland Talks: وزیراعظم مودی اور سوئس صدر گائے پارمیلن کی وفد کی سطح پر ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال

وزیراعظم نریندر مودی اور سوئٹزرلینڈ کے صدر گائے پارمیلن نے پیر کے روز نئی دہلی…

2 hours ago