راجستھان کے وزیر کا ایک عجیب وغریب بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ خوب بچے پیدا کریں، وزیراعظم نریندر مودی گھر بنوادیں گے۔ قبائلی علاقائی ترقی کے محکمے کے وزیر بابولال کھراڑی نے خوب بچے پیدا کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی گھر بنوائیں گے، اس لیے کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا خواب ہے کہ کوئی بھی شخص بھوکا نہ سوئے اور کوئی چھت کے بغیر نہ رہے۔ادے پور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بابولال کھراڑی نے کہا، “وزیراعظم کا خواب ہے کہ کوئی بھوکا نہ سوئے اور کوئی چھت کے بغیر نہ رہے۔ بہت سارے بچے پیدا کریں۔ وزیر اعظم آپ کے لیے گھر بنائیں گے ،تو پھر دقت کیاہے؟ اودے پور کے نائی گاؤں میں ‘وکاس بھارت سنکلپ یاترا’پروگرام کے دوران وزیرموصوف خطاب کررہے تھے اور اس دوران ریاست کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
جیسے ہی وزیر بابو لال کھراڑی نے یہ کہا تو پروگرام میں موجود لوگ ہنسنے لگے جبکہ موقع پر موجود عوامی نمائندے ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے۔ وزیر نے عوام سے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں دوبارہ وزیر اعظم مودی کو ووٹ دینے کی اپیل کی اور کہا کہ حکومت عوام کے لیے مختلف فلاحی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے کی کمی کی ہے اور راجستھان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اب اجولا اسکیم کے تحت لوگوں کو 450 روپے میں سلنڈر فراہم کر رہی ہے۔
بابولال کھراڑی کی دو بیویاں اور آٹھ بچے ہیں
کابینہ وزیر کھراڑی سیکنڈری پاس ہیں اور 2023 کے اسمبلی انتخابات میں جھادول اسمبلی سیٹ سے چوتھی بار ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ، انہیں 15ویں راجستھان اسمبلی کے دوران 2022 میں بہترین ایم ایل اے منتخب کیا گیاتھا۔ انہیں حال ہی میں وزیر اعلی بھجن لال شرما کی قیادت والی بی جے پی حکومت میں کابینہ وزیر کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ بابولال کھراڑی کی دو بیویاں اور آٹھ بچے ہیں۔ ان کے چار بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔ پورا خاندان ادے پور کی تحصیل کوٹراسے تقریباً تین کلومیٹر دور لوئر تھلا گاؤں میں رہتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…