بیتول: مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع میں ایک شادی شدہ خاتون کی مبینہ طور پر دو مردوں نے اجتماعی عصمت دری کی، جس کے بعد متاثرہ نے کیڑے مار دوا پی لی۔ پولس حکام نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی او پی) شالنی پراستے نے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتہ کے روز بوردیہی تھانہ علاقہ میں پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ دو ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
افسر نے کہا، ” 38 سالہ متاثرہ ہفتہ کی شام کھیت سے گھر واپس آ رہی تھی، اسی دوران اس کے جاننے والے دو لوگوں نے اسے اپنے اسکوٹر پر چھوڑنے کی پیشکش کی۔ ملزمان اسے ایک الگ تھلگ جگہ لے گئے اور اس کی عصمت دری کی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے بعد خاتون نے کیڑے مار دوا پی لی۔ اسے بیتول کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس اور تحصیلدار نے اسپتال میں متاثرہ کا بیان ریکارڈ کر کے زیرو ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی او پی) شالنی پراستے نے کہا کہ کیس کو مزید کارروائی کے لیے بوردیہی پولیس اسٹیشن بھیج دیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…