Noida Model Death: نوئیڈا میں فیشن شو کے دوران اتوار کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ ریمپ پر واک کرنے والی ماڈل پر لائٹنگ ٹرس ( لوہے کا جال نما کھمبا) گرنے سے 24 سالہ ماڈل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ۔جب کہ ایک نوجوان بھی زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ نوئیڈا کے فلم سٹی علاقے میں پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی نوجوان کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا۔
حادثے کے وقت گیلری میں لوگ بھی موجود تھے۔ اگر یہ حادثہ شو شروع ہونے کے بعد ہوا ہوتا تو منظر اتنا خوفناک ہوتا جس کا تصور کرنا مشکل ہے۔
رپورٹس میں پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والی ماڈل کی شناخت ونشیکا چوپڑا اور زخمی نوجوان کی بوبی راج کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ واقعہ دوپہر تقریباً 1.30 بجے پیش آیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تقریب کے منتظمین اور لائٹنگ کے لیے کھمبا لگانے والے شخص سے پوچھ گچھ کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع لڑکی اور نوجوان کے رشتہ داروں کو دے دی ہے۔
لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی
نوئیڈا پولیس کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی پی) شکتی اوستھی نے بتایا کہ فلم سٹی کے ایک اسٹوڈیو میں فیشن شو کے دوران لائٹنگ کے لیے استعمال ہونے والا لوہے کا کھمبا ان پر گرنے سے ونشیکا چوپڑا کی موت ہوگئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
اب کہنے کو کیا رہ گیا
ونشیکا چوپڑا کے بھائی ہرش چوپڑا نے کہا کہ بہن کی موت سے بڑا دکھ کوئی نہیں ہو سکتا۔ میں اس درد کو لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا۔ میری بہن کے جانے سے میری ساری دنیا اجڑ گئی۔ بہن ہونے کے ساتھ ساتھ وہ میری دوست، ہمت اور سہارا بھی تھیں۔ بہن کی لاش دیکھ کر وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا۔
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…