علاقائی

AAP-JMM News: سنیتا کیجریوال اور ہیمنت سورین کے درمیان ملاقات میں کن امور پر ہوئی بات چیت؟،سنجے سنگھ نے بتائی تفصیلات

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال مبینہ شراب پالیسی گھوٹالے میں جیل میں ہیں۔ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین بھی زمین گھوٹالہ کے معاملہ میں ضمانت ملنے کے بعد جیل سے باہر آگئے ہیں۔ دریں اثنا، کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ اور ان کی اہلیہ کلپنا سورین سے ملاقات کی۔ اس ملاقات  کے درمیان متعدد امور پر گفت و شنید ہوئی ۔

عام آدمی پارٹی اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے لیڈران کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے، عام آدمی پارٹی نے کہا کہ حزب اختلاف کا متحدہ محاذ’انڈیا اتحاد’  آمریت کے خلاف ہے۔ دونوں جماعتیں اپوزیشن کے انڈیا اتحاد کا بھی حصہ ہیں۔ راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے بتایا ہے کہ جب وہ اور سنیتا کیجریوال نے جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ  اور ان کی اہلیہ سے ملاقات کی تو کن مسائل پر بات چیت ہوئی۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔

سنجے سنگھ نے بتایا ملاقات میں کیا ہوا؟

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی نے کہا، “ہیمنت سورین نے بھی پچھلے پانچ مہینے جیل میں گزارے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کی بدنیتی پر مبنی سیاست تھی۔ اپوزیشن کو جیل میں ڈال کر انتخابی مہم چلانے سے روکنے کے لیے نچلی قسم کی سیاست کی گئی ہے۔ جس کا وہ خود بھی شکار ہیں ۔” ہیمنت سورین بھی اسی کا شکار ہیں اور انہیں بغیر کسی ثبوت اور بغیر کسی بنیاد کے جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا، “اروند کیجریوال کو ای ڈی کورٹ اور سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی، لیکن پھر بھی سی بی آئی کا ایک نیا کیس بنایا گیا ہے اور انہیں جیل میں رکھا گیا ہے۔ اس میٹنگ میں ان تمام نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کی حمایت کرتے ہیں اور وہ کیجریوال کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Bulldozer Action Case: مولانا محمود مدنی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بتایا خوش آئند، سالسٹر جنرل نے اٹھایا سوال

سپریم کورٹ نے بلڈوزرکارروائیوں کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا محمود اسعد مدنی اور…

1 hour ago

The International Fentanyl Conundrum: بڑھتا ہوا فینٹینیل بحران: ایک عالمی ایمرجنسی

افسوس کی بات یہ ہے کہ فینٹینیل کو منشیات کی غیر قانونی مارکیٹ میں ایک…

3 hours ago

Lebanon Pager Blast: لبنان میں سیریل پیجر دھماکہ، 8 افراد ہلاک، 2800 زخمی، اسرائیل کا ہاتھ ہونے کا خدشہ

لبنان میں سلسلہ وار پیجر دھماکے ہوئے ہیں۔ اس میں 8 لوگوں کی موت ہو…

3 hours ago

Bulldozer Action Case: بلڈورزکارروائی پر سپریم کورٹ نے لگائی روک، مولانا ارشدمدنی نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہی یہ بڑی بات

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشدمدنی نے آج کی قانونی پیش رفت پراپنے ردعمل کا…

4 hours ago

Prime Minister Narendra Modi:وزیراعظم نریندر مودی: شیواجی مہاراج کے نقش قدم پر چلنے کی ترغیب ملتی ہے

منموہن ویدیہ نے کہا کہ 2014 کے لوک سبھا انتخابات کے نتائج آتے ہی دنیا…

5 hours ago