علاقائی

Lok Sabha Election 2024 Date: ذات اور مذہب سے بالاتر ہو انتخابی سرگرمیاں،سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن نے کیا خبر دار

الیکشن کمیشن نے ہفتہ (16 مارچ) کو لوک سبھا انتخابات 2024 سے متعلق تواریخ  کا اعلان کیا۔ رواں برس  انتخابات سات مراحل میں 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے وگیان بھون میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ 18ویں لوک سبھا کی تشکیل کے لیے انتخابی شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی ملک میں فوری طورپر ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے۔

الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں پر سختی کر رہا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ حکومت کوئی ایسا پالیسی فیصلہ نہیں لے سکے گی جس سے ووٹرز کے فیصلے پر اثر پڑے، سیاسی جماعتیں سوشل میڈیا کے استعمال کے تعلق سے ذمہ دارانہ طریقہ کار اختیار کریں، فرضی  خبریں پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے لیڈران کی غیر سطحی بیانات  تشویشناک ہے، ہم ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کی مذمت کرتے ہوئے مزید کارروائی کریں گے۔

ذاتی حملوں سے بچنے کی ہدایات

اس کے ساتھ چیف الیکشن کمشنر نے یہ بھی کہا کہ اشتہارات کو خبر کے طور پر دکھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ذاتی حملوں سے گریز کیا جائے۔ انتخابی مہم کے دوران سیاسی جماعتیں معذور افراد کے ساتھ احترام کا رویہ اختیار کریں، بچوں کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔

راجیو کمار نے ای وی ایم پر کیا کہا؟

راجیو کمار نے کہا کہ ای وی ایم کے خلاف مختلف شکایات پر عدالتوں نے 40 بار غور کیا اور ہر موقع پر تمام الزامات کو مسترد کر دیا گیا۔ تمام پارٹیاں اچھی طرح جانتی ہیں کہ ای وی ایم نے انتخابی عمل کو منصفانہ اور بہتر بنایا ہے۔ حکمران جماعتیں ان ای وی ایم کے ذریعے ہارتی ہوئی دیکھی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن تشدد سے پاک انتخابات کرانے کے لیے پرعزم ہے۔ سال 2019 کے انتخابی نتائج میں، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 303، کانگریس کو 52، ترنمول کانگریس نے 22، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے 10، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے پانچ، سی پی آئی (ایم) نے تین اور سی پی آئی نے دو نشستیں حاصل کیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

1 hour ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

1 hour ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

3 hours ago

MCD Mayor Election: دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان، جانئے کب ہوگی ووٹنگ؟

ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…

3 hours ago