علاقائی

Petrol-Diesel:دہلی سے ممبئی تک پڑول ڈیزل کی کیا ہیں آج کی قیمتیں

Petrol-Diesel: ملک کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج یعنی 12 جنوری کو جاری کی ہیں ۔دہلی، ممبئی، چنئی اور کولکتہ  میں آ ج یعنی جمعرات کے روز  پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ 22 مئی سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ یہ اپنے پرانے ریٹ پر ابھی فی الحال قائم ہیں۔ گزشتہ دنوں بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا تھا۔ وہیں آج یعنی 12جنوری 2023 کو خام تیل کی قیمتوں میں  معامولی کمی دیکھی گئی ہے۔

خام تیل کی بات کریں تو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کی قیمتوں میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت معمولی اضافے کے ساتھ 79.43 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ ساتھ ہی ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 0.13 ڈالر بڑھ کر 74.53 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔روزانہ صبح چھہ بجے  پٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔ صبح چھ بجے سے ہی نئے ریٹ  لاگو ہوتے ہیں ۔ملک کے بیشتر علاقوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

ہر روز صبح 6 بجے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق صبح 6 بجے سے ہوگا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اوِر دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دوگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔

دہلی میں پٹرول 96.72  روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہےجب کے ڈیزل 89.62روپے فی لیٹر،سی این جی79.56، میں دستیاب ہے۔ کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 106.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.24 روپے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ چنئی میں پٹرول 102.63 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

19 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

48 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago