علاقائی

Weather Update: دیش بھر میں بدلا موسم کا مزاج، کہیں جھما جھم بارش تو کہیں امس بھری گرمی، جانئے موسم کاحال

دیش بھر میں اس وقت ہر ریاست میں موسم کا مزاج الگ الگ نظر آ رہا ہے۔ ایک طرف پہاڑی ریاستوں میں اب بھی مانسون کی تیز بارش جاری ہے، جس سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری طرف دہلی، اتر پردیش اور دیگر میدانی علاقوں میں بارش کے رکنے کے بعد امس اور گرمی نے لوگوں کو پریشان کرنا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں بھی یہی رجحان برقرار رہنے والا ہے — کچھ ریاستوں میں تیز بارش، تو کچھ علاقوں میں گرمی اور حبس کا دور۔

دہلی میں مانسون کی رخصتی کے آثار

دارالحکومت دہلی میں اب بارش کے امکانات بہت کم ہیں۔ محکمہ موسمیات نے شہر کو “گرین زون” میں رکھا ہے، یعنی فی الحال یہاں کوئی وارننگ نہیں ہے۔ بارش کے رکنے کے بعد درجہ حرارت آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے اور ہوا میں نمی کے باعث امس نے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔

آج دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری یا اس سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 58 سے 88 فیصد تک درج کیا جا رہا ہے۔ ان اشاروں سے لگتا ہے کہ دہلی میں مانسون اب رخصت ہونے کے قریب ہے۔

یوپی میں پھر لوٹے گی بارش

اتر پردیش میں گزشتہ کچھ دنوں سے مانسون کمزور پڑ گیا تھا۔ تاہم، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہاں بارش کا سلسلہ مکمل طور پر رکا نہیں ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ترائی کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

آج بھی مشرقی یوپی کے کئی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ مغربی علاقوں میں بادل تو چھائے رہیں گے، لیکن بارش کے امکانات کم ہیں، جس سے گرمی اور امس کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔

بہار، پنجاب اور گجرات کی صورتحال

بہار میں 13 ستمبر تک ہلکی سے لے کر تیز بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی امید ہے۔ وہیں پنجاب کو فی الحال کچھ راحت مل سکتی ہے کیونکہ اگلے دو سے تین دنوں تک وہاں بھاری بارش کے امکانات کم ہیں۔

راجستھان اور گجرات کے لیے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے۔ دونوں ریاستوں کے کئی حصوں میں شدید بارش ہو سکتی ہے، جس کے پیشِ نظر مقامی انتظامیہ نے لوگوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔

شمال مشرقی ریاستوں اور اڈیشہ میں بھی بھاری بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ میں 12 سے 14 ستمبر کے دوران بھاری بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ناگالینڈ اور منی پور میں 11 اور 12 ستمبر کو موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ وہیں اوڈیشہ میں بھی آئندہ کچھ دنوں تک تیز بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi On Digital India: ریڑھی والے سے لے کر کار شوروم تک، سب کے لیے ایک جیسا پیمنٹ سسٹم! پی ایم مودی نے دنیا کو دکھائی ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت

بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…

34 minutes ago

INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…

1 hour ago

Finance Minister Nirmala Sitharaman: ایل ٹی سی جی ٹیکس پر نرملا سیتارمن نے کیا کہا؟ کیا حکومت چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے ایل ٹی سی جی ٹیکس کو کرے گی ختم ؟

وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری…

2 hours ago

Eat Biryani Only from Hindu Shop: بریانی ہندوؤں کی دکانوں سے ہی کھائیں، درگا پوجا سے پہلے مغربی بنگال میں پوسٹر تنازع

’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…

2 hours ago