علاقائی

Delhi Weather Changed: دہلی- این سی آر میں موسم کا بدلا مزاج، ہلکی بارش اور بوندا باندی سے ملی گرمی سے راحت

نئی دہلی دہلی اور نواحی علاقوں (این سی آر) کے عوام کو شدید گرمی اور امس سے آخرکار راحت مل گئی ہے۔ منگل، 30 ستمبر کی صبح دارالحکومت میں موسم خوشگوار ہو گیا، جب کہ کئی علاقوں میں ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے لوگوں کو گرمی سے نجات دلائی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، دہلی کے کئی مقامات پر ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ آسمان پر گھنے بادل چھائے ہوئے ہیں اور ٹھنڈی ہواؤں نے درجہ حرارت میں معمولی کمی پیدا کی ہے۔ شہریوں نے اس تبدیلی پر خوشی کا اظہار کیا ہے، کیونکہ پچھلے کئی دنوں سے شہر شدید گرمی اور امس سے لوگوں کا برا حال تھا۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی — مزید بارش کا امکان
محکمہ موسمیات (IMD) نے پیش گوئی کی ہے کہ منگل اور بدھ (30 ستمبر اور یکم اکتوبر) کو ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے، جس کے باعث درجہ حرارت میں مزید کمی کے امکانات ہیں۔ درجہ حرارت 25 سے 35 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
ستمبر میں گرمی نے توڑے ریکارڈ
رواں ستمبر میں دہلی کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ پیر، 29 ستمبر کو دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.5 ڈگری سیلسیس رہا، جب کہ اتوار کو 38.1 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، جو گزشتہ دو سالوں میں ستمبر کا سب سے گرم دن ثابت ہوا۔ 5 ستمبر 2023 کو دہلی میں 38.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا، جو کہ اس ماہ کا بلند ترین درجہ حرارت تھا۔
پیر کو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 28.2 ڈگری سیلسیس رہا، جو موسمی اوسط سے 4.7 ڈگری زیادہ تھا، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اوسط سے 3.4 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 57 سے 76 فیصد کے درمیان درج کیا گیا۔
فضا کی کوالٹی “درمیانی” درجے میں
دوسری جانب، مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (CPCB) کے مطابق، دہلی میں منگل کی شام 4 بجے ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 120 ریکارڈ کیا گیا، جو کہ “مڈیم” یا درمیانے درجے میں آتا ہے۔ اگرچہ یہ سطح خطرناک نہیں ہے، تاہم ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ حساس گروہ احتیاط برتیں۔
دہلی این سی آر کے شہریوں کے لیے بارش راحت کا پیغام لے کر آئی ہے۔ گرمی، امس اور آلودگی سے پریشان لوگوں کے لیے یہ موسم خوش آئند ہے۔ اگر محکمہ موسمیات کی پیش گوئیاں درست ثابت ہوئیں، تو آنے والے دو دن مزید راحت بخش ہو سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

IVY Bhojpuri Music Awards 2026: بھوجپوری موسیقی کے مہاکمبھ کا آغاز! پٹنہ میں پون سنگھ سے لے کر منوج تیواری تک دکھائیں گے جلوہ

پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں 26 اکتوبر کو IVY بھوجپوری میوزک ایوارڈز 2026 کا انعقاد…

7 hours ago

Shiva Sharma Murder Case: شردھا دوبے کی اب جیل میں گزرے گی رات، عدالت نے تینوں ملزمین کو 10 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا

پولیس نے حضرت گنج تھانے میں شردھا دوبے سے تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ…

9 hours ago