جکارتہ: انڈونیشیا کے مشرقی جاوا صوبے میں واقع ایک اسلامی اسکول کی عمارت منگل کواچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک طالب علم جاں بحق ہو گیا، جب کہ 65 طلبہ کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔حادثہ اُس وقت پیش آیا جب الخوجنی اسلامی بورڈنگ اسکول کے درجنوں طلبہ دوپہر کی نماز ادا کر رہے تھے۔ اچانک پوری عمارت زمین بوس ہو گئی، جس سے علاقے میں افرا تفری پھیل گئی۔ متاثرہ عمارت میں غیر قانونی طور پر توسیعی کام جاری تھا، جسے بغیر کسی منظوری کے انجام دیا جا رہا تھا۔
طلبہ کی عمریں 12 سے 17 سال کے درمیان
ابھی تک جو تفصیلات موصول ہوئی ہیں، ان کے مطابق متاثرہ طلبہ کی عمریں 12 سے 17 برس کے درمیان ہیں۔ جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے، جب کہ ملبے سے مزید لاشیں ملنے کا خدشہ ہے۔
رونگٹے کھڑے کر دینے والا منظر
واقعے کے بعد اسکول اور اسپتالوں کے باہر والدین اور رشتہ داروں کا ہجوم جمع ہو گیا۔ متعدد والدین اپنے بچوں کا نام لاپتہ فہرست میں دیکھ کر زاروقطار رونے لگے۔ ایک ماں نے روتے ہوئے کہا، “یا اللہ، میرا بچہ اب بھی ملبے تلے دبا ہے۔اسکول کی عمارت پہلے ہی خستہ حالی کا شکار تھی، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس جیسی عمارتوں میں عموماً تعمیراتی معیار اور دیکھ بھال کے تقاضے پورے نہیں کیے جاتے، جو اس قسم کے حادثات کا سبب بنتے ہیں۔
ریسکیو ٹیموں کا چیلنج — آکسیجن اور پانی کی فراہمی جاری
پولیس، فوج اور امدادی کارکنان نے رات بھر ریسکیو آپریشن جاری رکھا۔ اب تک 8 زخمی طلبہ کو ملبے سے زندہ نکالا جا چکا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے ملبے میں دبے بچوں تک آکسیجن سلنڈر اور پانی پہنچانے کی کوشش کی ہے تاکہ وہ زندہ رہ سکیں۔ریسکیو ٹیم نے کہا کہ : ہم بھاری مشینری کے استعمال سے گریز کر رہے ہیں، کیونکہ اس سے ملبے کے مزید گرنے کا خطرہ ہے، جس سے بچوں کی جان کو مزید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
واقعے کی تحقیقات شروع، غیر قانونی تعمیرات پر سوالات
پولیس نے بتایا کہ حادثے کے وقت طالب علم نماز میں مصروف تھے، اور عمارت کا غیر مجاز توسیعی کام جاری تھا۔ اس معاملے کی مکمل تفتیش کی جائے گی، اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔انڈونیشیا میں ایک اسلامی اسکول کی عمارت کا گر جانا افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ درجنوں طالب علم ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، اور ریسکیو ٹیمیں طالب علموں جان بچانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ والدین کی دعائیں اور حکام کی کوششیں جاری ہیں، تاہم واقعے نے تعمیراتی نظام اور نگرانی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
2027 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس کا بڑا تنظیمی فیصلہ، دیویندر نشاد اور آلوک…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…
بھارت اور برازیل کے درمیان ہونے والے فٹبال میچ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے…
وزیراعظم نریندر مودی نے پی ایم او کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا،…
اساتذہ اور گریجویٹ حلقوں کی 8 نشستوں پر 23 اکتوبر کو ووٹنگ، کانگریس نے 5…