سیاست

BJP veteran Vijay Kumar Malhotra dies at 94: سینئر بی جے پی رہنما پروفیسر وجے کمار ملہوترا کا انتقال، پی ایم مودی،امت شاہ، راج ناتھ سنگھ اور سی ایم ریکھا گپتا نے کیا اظہار افسوس

نئی دہلی): بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور دہلی بی جے پی کے پہلے صدر پروفیسر وجے کمار ملہوترا طویل علالت کے بعد 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے پارٹی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز)، نئی دہلی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، پروفیسر ملہوترا کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ،جہاں وہ 30 ستمبر 2025 کی صبح انتقال کر گئے۔
پی ایم نریندر مودی نے افسوس کا اظہار کیا

پی ایم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر ایک پوسٹ کے ذریعے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا:”پروفیسر وجے کمار ملہوترا ایک غیر معمولی رہنما تھے، جنہیں عوامی مسائل کی گہری سمجھ حاصل تھی۔ دہلی میں بی جے پی کو مضبوط کرنے میں ان کا اہم کردار رہا۔ ان کی پارلیمانی بصیرت اور شراکت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے انتقال سے شدید دکھ ہوا ہے۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت کرتا ہوں۔”

  امت  شاہ نے کہا کہ چاہے وہ دہلی بی جے پی کے صدر کے طور پر ہوں


“چاہے وہ دہلی بی جے پی کے صدر کے طور پر ہوں، دہلی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے طور پر یا عوامی نمائندے کی حیثیت سے، شری وجے کمار ملہوترا جی نے ہر کردار میں ملک اور دہلی کے عوام کی خدمت کی۔ ہر ملاقات میں ان سے تنظیم سے جڑے کئی پیچیدہ پہلوؤں پر بصیرت حاصل ہوئی۔”انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کا پورا خاندان اس غم کی گھڑی میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑا ہے۔”  بگھوان سے پراتھنا ہے کہ وہ ان کی آتما کو اپنے چرنوں میں جگہ دیں۔ اوم شانتی، شانتی، شانتی۔  “

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا خراج عقیدت
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی “ایکس” پر اپنے پیغام میں کہا: پروفیسر وجے کمار ملہوترا کا جن سنگھ اور بی جے پی کی تاریخ میں ایک اہم مقام ہے۔ دہلی میں پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے انہوں نے انتھک محنت کی۔ آئینی معاملات میں ان کا علم قابل ستائش تھا۔ ان کے انتقال سے ایک سنہری باب ختم ہو گیا ہے۔”
دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا اظہارافسوس
دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے بھی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: پروفیسر وجے کمار ملہوترا کا انتقال نہایت ہی دکھ بھرا اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔ وہ بی جے پی کے بانی رہنماؤں میں سے تھے۔ جن سنگھ سے لے کر بی جے پی کے قیام تک ان کا کردار قوم پرستی، تنظیمی صلاحیت اور نظم و ضبط کی روشن مثال تھا۔ انہوں نے تنظیم کی بنیاد کو مضبوط کیا اور ہزاروں کارکنوں کو خدمت اور قربانی کا راستہ دکھایا۔ ان کا جانا بی جے پی خاندان اور سماجی زندگی دونوں کے لیے ایک بڑا خلا چھوڑ گیا ہے۔
دہلی بی جے پی صدر کا بیان
دہلی بی جے پی کے موجودہ صدر وریندر سچدیوا نے پروفیسر ملہوترا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا:”پروفیسر وجے کمار ملہوترا کا انتقال بی جے پی کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ ان کی زندگی سادگی اور عوامی خدمت کے جذبے سے بھرپور تھی۔ ان کا سیاسی سفر جن سنگھ سے شروع ہو کر دہلی بی جے پی کی قیادت تک پہنچا۔ ان کی قربانیوں اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔”پروفیسر ملہوترا کا سیاسی سفر دہلی کی سیاست میں کیدار ناتھ ساہنی اور مدن لال کھورانہ جیسے رہنماؤں کے ساتھ جڑا رہا۔ پارٹی انہیں دہلی میں بی جے پی کو مستحکم اور فعال رکھنے کا سہرا دیتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Rajesh Mangal Ayodhya Visit: بی جے پی کے قومی شریک خزانچی راجیش منگل کل پہنچیں گے ایودھیا، رام للا کے کریں گے درشن

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی شریک خزانچی راجیش منگل منگل کے روز…

2 minutes ago

Bishnoi Gang Shooters Arrested: جودھپور میں بشنوئی گینگ کے دو انعامی شوٹر گرفتار، دونوں پر تھا 5-5 لاکھ روپے کا انعام

پولیس نے دونوں کو جودھپور کے کیلاش نگر علاقے میں واقع ایک ہوٹل کے کمرے…

31 minutes ago

Saudi Arabia-Houthi Crisis: سعودی کے تمام مددگار کیوں ہو گئے بے کار؟ پاکستان اور ترکیہ کے انکار نے ایم بی ایس کی بڑھائی مشکل

یمن میں حوثی باغیوں کے بڑھتے حملوں سے پریشان سعودی عرب نے شام، ترکیہ اور…

32 minutes ago

Suchika Tariyal: کون ہیں بھارت کی ایم ایم اے کوئین سُچیکا تاریال؟ جنہوں نے ایشیائی کھیلوں میں پکا کیا ملک کا پہلا تمغہ

ایشین گیمز 2026 میں بھارت کا پہلا تمغہ سُچیکا تاریال نے یقینی بنایا۔ 36 سالہ…

1 hour ago