علاقائی

Upendra Kushwaha: ‘اس کے باوجود…’، اوپیندر کشواہا نے بدعنوانی سے متعلق معاملے میں لالو یادو پر کیاطنز

بہار میں حال ہی میں کئی پل گر گئے ہیں۔ اس حوالے سے سیاست گرم ہے۔ نتیش حکومت اپوزیشن کی تنقید کی زد میں ہے۔ آر جے ڈی سپریمو لالو یادو بھی اس معاملے پر وزیر اعلی نتیش کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اسی وقت آر ایل ایم کے سربراہ اوپیندر کشواہا نے جمعہ کو لالو یادو پر جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لالوپرساد کو بد عنوانی سے متعلق معاملہ پ بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ لوگوں نے  دیکھا ہے کہ ان کے دوراقتدار میں بہار کس قدر پریشانیاں تھیں ۔ جس کا اب بھی ان پر منفی اثر پڑتا ہے۔ ان کے خاندان پر بھی بد عنوانی سے متعلق الزامات ہیں۔ عدالت نے بھی اسے تسلیم کیا ہے اور سزا بھی سنائی ہے۔ اس کے باوجود آپ  بدعنوانی پربات کریں گے تو سننے والے ہنسیں گے۔

دہلی جانے کے سوال پر اوپیندر کشواہا نے کیا کہا؟

کیا این ڈی اے میں سب کچھ ٹھیک ہے؟ اور دہلی جانے کے سوال پر اوپیندر کشواہا نے کہا کہ وہ دہلی آتے جاتے رہتے ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ این ڈی اے میں ہر پارٹی اپنے طور پر کام کرتی ہے اور مجموعی طور پر این ڈی اے اپنا کام کرتا ہے۔ اس میں کوئی خاص بات نہیں ہے۔

پل کے معاملے پر سیاست گرم

آپ کو بتاتے چلیں کہ بہار میں پچھلے پندرہ دن میں 12 پل گر گئے ہیں۔ اس کی وجہ سے پورے ملک میں نتیش حکومت سے موضوع گفتگو ہے۔ اس حوالے سے کئی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ اپوزیشن نتیش حکومت پر بدعنوانی کا الزام لگا رہی ہے۔ اس پر حکومت معاملے کی تحقیقات اور پلوں کی مرمت کرنے بات کر رہی ہے۔ وہ مجرموں کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی بات کر رہی ہے۔ کئی افسران کو سزائیں بھی دی گئی ہیں۔

وہیں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو اس معاملے پر کافی جارحانہ رخ اختیار کئے ہوئےہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی اوروزیر اعلی نتیش کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وہ پوچھ رہے ہیں کہ گڈ گورننس اور بدعنوانی سے پاک حکومت کے دعووں کا کیا ہوا؟ یہ واقعات بتاتے ہیں کہ ریاستی حکومت کے ہر محکمے میں کس طرح بدعنوانی کا راج ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

1 minute ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

39 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

50 minutes ago