بہرائچ سڑک حادثہ
Bahraich Bus Accident: بدھ کو بہرائچ ضلع کے ٹپے سپاہ علاقے میں بس اور ٹرک میں زور دار ٹکر ہو گئی، جس کی وجہ سے 6 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ حادثے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
ضلع مجسٹریٹ دنیش چندرا نے کہا کہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ ٹرک غلط سمت سے آرہا تھا جب اس نے روڈ ویز بس کو ٹکر ماری۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکام کو زخمیوں کا مناسب علاج یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔
بہرائچ جا رہی تھی روڈ ویز بس
بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ صبح تقریباً 4.30 بجے پیش آیا۔ حادثے کی ایک وجہ یہ بھی بتائی جارہی ہے کہ یہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔ لیکن ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سی او (CO) اور ایس ڈی ایم (SDM) قیصر گنج موقع پر پہنچے اورریسکیو آپریشن شروع کرایا۔
بس میں سوار تھے40 افراد
اس روڈ ویز بس میں 40 افراد سوار تھے، تمام مرنے والے مرد ہیں۔ تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ شدید زخمیوں کو لکھنؤ ٹراما سینٹر ریفر کر دیا گیا ہے۔ صبح سے اس حادثے کی خبر سن کر لوگ حیران تھے۔ پہلے تو مقامی لوگوں نے مدد کی۔ لیکن اس کے بعد انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
فی الحال پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ابھی تک ٹرک ڈرائیور کی کوئی خبر نہیں ہے۔ جس سے پتہ چلے کہ حادثہ کن وجوہات کی بنا پر ہوا۔
بہار کے ضلع ویشالی میں راگھوپور کے قریب کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔…
کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…
دہلی پولیس نے جنتر منتر کے علاقے میں بغیر اجازت داخل ہونے کے الزام میں…
تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…
وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…
رشی سونک نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، آج نئی…