علاقائی

Uddhav Thackeray Shiv Sena (UBT) Manifesto: ادھو ٹھاکرے کی پارٹی نے مہاراشٹر میں جاری کیا انتخابی منشور، جانئے کون کون سے وعدے کئے گئے

ادھو ٹھاکرے کی پارٹی نے مہاراشٹر کے لوک سبھا انتخابات کے لیے منشور جاری کر دیا۔ اسے پرومیسری نوٹ کا نام دیا گیا ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ جب ہمارا بی جے پی کے ساتھ اتحاد تھا تب بھی ہمارا منشور الگ الگ آیا کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ‘جملا پتر’ بی جے پی کے منشور کے لیے صحیح لفظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم (انڈیا کی اتحادی جماعتیں کانگریس اور ایس این پی شرد چندر پوار) کے اپنے خیالات ہیں کہ حکومت کیسے چلائی جائے۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا ملک آمریت کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ہمیں آمریت کے خاتمے کا موقع ملا ہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ پوری ریاست پر صرف ایک شخص کا اختیار ہو۔

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ میں گجرات کے خلاف نہیں ہوں، مہاراشٹر کو لوٹ کر گجرات بھیجا جا رہا ہے، اس کو روکنا ہو گا۔ گجرات بھی ہمارا ہے، تمام ریاستوں کے اپنے اپنے حقوق ہیں، لیکن جو مہاراشٹر سے چھین کرگجرات بھیجا جا رہا ہےاسے ہم روکیں گے ۔”

وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کے عہدے کے وقار کے مطابق نہیں بول رہے ہیں۔ انہوں نے ہماری پارٹی کو ‘جعلی شیوسینا’ کہا، یہ پی ایم کو زیب نہیں دیتا۔

ادھو کے پروموشنری نوٹ میں کیا ہے؟

مہاراشٹر میں روزگار

دیہی علاقوں میں بڑی تعداد میں نوکریاں

تمام اضلاع میں ہسپتال

ادویات کی عدم دستیابی سے مریضوں کی اموات پر کنٹرول

کمپنیوں کے ذریعہ تجویز کردہ فصل بیمہ میں تبدیلیاں

صنعت کے لئے اچھا نظام

ماحول دوست منصوبے

ٹیکس دہشت گردی کا خاتمہ

جی ایس ٹی میں مشکل حالات کا خاتمہ

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مستحکم رکھا جائے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ادھو ٹھاکرے کی پارٹی کانگریس اور شرد پوار کے ساتھ اتحاد کے تحت 21 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

2 minutes ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

29 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

5 hours ago