جموں و کشمیر کے راجوری میں بدھ (22 نومبر) کو سیکورٹی فورسز اورملیٹنٹوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں دو فوجی افسر اور دو جوان ہلاک ہو گئے ہیں۔ فوج اور جموں و کشمیر پولیس گزشتہ ایک ماہ سے ایک مشترکہ آپریشن کے تحت کالاکوٹ کے جنگلات میں چھپے 2-3 ملیٹنٹوں کی تلاش کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق اس سرچ آپریشن کے دوران بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اطلاعات کے مطابق جنگل میں چھپے دہشت گردوں کے پاس بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ہوسکتا ہے۔ خبر لکھے جانے تک دہشت گردوں کی تلاش کے لیے فوج اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری تھا۔
جموں و کشمیر کے راجوری کے علاقے کالاکوٹ میں جاری انسداد دہشت گردی آپریشن پر ہندوستانی فوج کی وائٹ نائٹ کور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہاکہ ، ”ملیٹنٹوں کو زخمی کیا جاچکا ہے اور گھیرے میں لے لیا گیا ہے ۔فی الحال آپریشن جاری ہے۔آپ کو بتا دیں کہ اس سے قبل 17 نومبر کو جموں و کشمیر کے کولگام ضلع میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہوا تھا، جس میں لشکر طیبہ کے 5 دہشت گرد مارے گئے تھے۔ کولگام پولیس نے معلومات دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے فوج کے ساتھ مل کر آپریشن کیا تھا۔
سیکورٹی فورسز نے کولگام کے نہاما گاؤں کو گھیرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی تھی۔ مقابلے میں مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت سمیر احمد شیخ، یاسر بلال بھٹ، دانش احمد ٹھوکر، حنظلہ یعقوب شاہ اور عبید احمد پڈر کے نام سے ہوئی تھی۔اس کے علاوہ جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے منگل (21 نومبر) کو سری نگر کے نیشنل ہائی وے بائی پاس سے پاکستانی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے دو دہشت گرد ساتھیوں کو گرفتار کرنے میں بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔ سیکورٹی فورسز نے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیاتھا۔ اس سلسلے میں معلومات جموں و کشمیر پولیس نے بدھ (22 نومبر) کو دی۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…