مظفر پور: بہار میں ان دنوں ایک بار پھر شرپسندوں کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں۔ چوری، لوٹ مار، اور قتل و غارت کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ تازہ معاملہ بہار کے مظفر پور ضلع کا ہے جہاں چار نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں تین افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے ہفتہ کے روز یہ جانکاری دی۔ اس سلسلے میں ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ حملہ آوروں نے جمعہ کی رات ٹاؤن تھانے کے علاقے میں 45 سالہ پراپرٹی ڈیلر آشوتوش کمار شاہی اور ان کے سیکورٹی اہلکاروں نظام الدین اور راہل کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
ایڈوکیٹ سید قاسم اور اومناتھ ہوئے زخمی
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کی شناخت ایڈوکیٹ سید قاسم اور اومناتھ کے طور پر ہوئی ہے۔ مظفر پور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) راکیش کمار نے کہا کہ حملے کے پیچھے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن ابتدائی طور پر یہ زمین سے متعلق مسئلہ لگتا ہے۔ ایس ایس پی نے کہا، “یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پراپرٹی ڈیلر اپنے سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ کل رات ٹاؤن تھانے کے علاقے میں قاسم کے گھر پہنچے تھے۔ اس دوران اچانک چار نامعلوم لوگ وہاں آئے۔ ان میں سے دو نے گھر میں گھس کر شاہی اور دیگر پر حملہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں آر ایل ڈی لیڈر اور ضلع پنچایت رکن کو عصمت دری کیس میں 30 سال قید اور 40 ہزار روپے جرمانہ
شاہی اور نظام الدین کی موقع پر ہوئی موت
راکیش کمار نے مزید بتایا کہ شاہی اور نظام الدین کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ شدید طور ہوئے زخمی راہل کی موت سرکاری اسپتال علاج کے دوران ہو گئی۔ وہیں گولی لگنے سے زخمی ہوئے افراد کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چمولی کرنٹ حادثہ میں اب تک تین افراد گرفتار، مزید گرفتاریوں کی کوششیں جاری
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…