علاقائی

Naxal Encounter in Chhattisgarh: چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں پولس کے ساتھ انکاؤنٹر، تین نکسلی ہلاک، بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور ہتھیار بھی برآمد

Naxal Encounter in Chhattisgarh: چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ ضلع میں اتوار کے روز سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں کم از کم تین نکسلی مارے گئے۔ ایک سینئر افسر نے یہ جانکاری دی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس (بستر رینج) سندرراج پی نے بتایا کہ یہ انکاؤنٹر شام 5.30 بجے کے قریب کاٹیکلیان تھانہ علاقہ کے تحت دباکونہ گاؤں کے قریب ایک پہاڑی پر اس وقت ہوا جب سیکورٹی اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم نکسل مخالف آپریشن پر تھی۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی پولیس کے ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (DRG) اور بستر فائٹرس نے دنتے واڑہ-سکما بین ضلعی سرحد پر واقع تمکپال پولیس کیمپ سے ڈباکونہ کی طرف آپریشن شروع کیا تھا۔

فائرنگ ٹمکپال اور ڈباکونہ کے درمیان پہاڑی پر ہوئی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس نے کہا کہ فائرنگ بند ہونے کے بعد موقع سے تین مرد نکسلائیٹس کی لاشیں برآمد کی گئیں جنہوں نے ‘وردی’ پہن رکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ تصادم کی جگہ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ افسر نے بتایا کہ تینوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے اور آس پاس کے علاقوں میں تلاشی مہم جاری ہے۔

 

وضح رہے کہ سکما میں انکاؤنٹر کی یہ خبر ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی وشنو دیو سائی نائب وزیر اعلیٰ وجے شرما اور ارون ساؤ کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملنے دہلی پہنچے ہیں۔ حال ہی میں سی ایم وشنو دیو سائی نے نکسلیوں کو دو ٹوک وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اب چھتیس گڑھ میں ڈبل انجن والی حکومت ہے۔ ایسی صورتحال میں نکسلیوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے نکسلیوں کے حملوں کے سلسلے میں ایک میٹنگ بھی کی تھی اور افسران کو نکسلیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

2 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

2 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

2 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

3 hours ago