علاقائی

ودیشا میں سڑک حادثے میں تین صحافیوں کی موت

ودیشا، 29 نومبر (بھارت ایکسپریس): مدھیہ پردیش کے ودیشا ضلع میں پیر کی رات سڑک حادثے میں تین صحافیوں کی موت ہو گئی۔ اس حادثے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے بھی ریاستی حکومت کی جانب سے مرنے والوں کے لواحقین کو چار لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ پریس کلب یونین کے صدر راجیش شرما، سنیل شرما اور نریندر دکشت موٹر سائیکل پر بھوپال سے ودیشا واپس آ رہے تھے۔ راستے میں سلامت پور رام کھیڑا جوڑ  پر ان کی موٹر سائیکل کو نامعلوم ٹرک نے ٹکر مار دی۔ حادثے میں تینوں صحافیوں کی موت ہو گئی۔

حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا، “حادثے میں ودیشا پریس کلب کے صدر راجیش شرما اور ساتھی صحافیوں سنیل شرما اور نریندر دکشت کی موت کے بارے میں افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔”ایشور  سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی روح کو اپنے پاک قدموں میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ گہرا دکھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا، ودیشا پریس کلب کے صدر راجیش شرما، سنیل شرما اور نریندر دکشت کے خاندان کو خود کو تنہا نہیں سمجھنا چاہئے، ہم سب غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔ ریاستی حکومت کی جانب سے مرنے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے کی امداد فراہم کی جائے گی۔

Bharat Express

Recent Posts

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

16 mins ago