علاقائی

Delhi Weather Forecast Today: دہلی-این سی آر مںں موسم ہوا خوشگوار،جانےکب تک؟

Delhi Weather Forecast Today: ملک کی کئی ریاستوں میں گزشتہ چند دنوں سے بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ روز نئی دہلی سمیت شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں ہلکی سی دھوپ  بھی کھلی ہوئی تھی، جس کی وجہ سے تھوڑی گرمی محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں ایک بار پھر موسم بدل سکتا ہے۔ آئی ایم ڈی کی معلومات کے مطابق شمال مغربی ہندوستان کی ریاستوں میں 06 یا 7 مئی سے بارش کی امید بنی ہوئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 05 مئی کو ملک کی راجدھانی نئی دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، نئی دہلی میں آج جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نئی دہلی میں 06 اور 7 مئی کو بارش کی امید بنی ہوئی ہے۔

5 این سی آر میں زیادہ تر مقامات پر موسم خوشگوار رہنے کی امید ہے اور آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ دہلی میں 4 مئی کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 15.8 ڈگری سیلسیس رہا جو کہ معمول سے 9 ڈگری سیلسیس کم تھا۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 ملی میٹر۔ بارش ہوئی آئی ایم ڈی کے مطابق، آج اتر پردیش میں زیادہ تر مقامات پر موسم عام طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔

دارالحکومت میں جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت صرف 15.8 ڈگری رہا۔ یہ معمول سے 9 ڈگری کم ہے۔ یہ 41 سالوں کے دوران مئی میں سب سے کم درجہ حرارت ہے۔ اس سے قبل 2 مئی 1982 کو کم سے کم درجہ حرارت 15.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔ یہ 1901 کے بعد مئی کی تیسری سرد ترین صبح تھی۔ دارالحکومت میں مئی کا مہینہ غیر معمولی بادلوں، بارشوں، ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ شروع ہوا ہے۔ مئی کی اس گھنی دھند کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.1 ڈگری رہا۔ یہ معمول سے 7 ڈگری کم رہا۔ ریج کا کم سے کم درجہ حرارت صرف 14.2 ڈگری رہا۔

 

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

India’s GDP Growth: ہندوستان کی معیشت  2025 میں کنزمشن، برآمدات اور ایکسپورٹ سے 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…

5 hours ago

“2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی مانگ عروج پر، 59 یونٹس 4,754 کروڑ میں فروخت ہوئے”

انارک کے مطابق  2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…

6 hours ago

Mahakumbh: Mahatmya Par Mahamanthan: سنبھل یہ پیغام دے رہا ہے کہ سنبھل جاو،نہیں تو بہت کچھ سنبھال لیا جائے گا:سوامی چدانند سرسوتی

چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…

6 hours ago

Mercedes plans to open 20 new outlets in India: مرسڈیز 2024 میں ریکارڈ فروخت کے بعد بھارت میں 20 نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کی پلیئنگ میں

ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…

7 hours ago