Lawrence Bishnoi: بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے حوالے سے پنجاب پولیس اور اسپیشل سیل کے درمیان رسہ کشی شروع ہوگئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ لارنس بشنوئی کو ایکسٹورشن کے معاملے میں دہلی لایا جانا تھا۔ لیکن پنجاب پولیس نے فورس کی کمی کی وجہ سے انہیں دہلی لانے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق دہلی پولیس کی اسپیشل سیل پنجاب کے بھٹنڈا میں موجود تھی اور اسے (فارمیلٹی ) کارروائی مکمل کرنے کے بعد دہلی لانا تھا۔لیکن بھٹنڈا پولیس نے فورس کی عدم دستیابی کا حوالہ دیا، جس کی وجہ سے لارنس بشنوئی کو دہلی لانے کا مسئلہ الجھ گیا ہے ۔
دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے لارنس بشنوئی کی تحویل کے لیے پہلے وارنٹ کے بعد دوسرا پروڈکشن وارنٹ لیا تھا، جس کی مدت ختم ہونے والی ہے۔ اب تیسری بار دہلی پولیس لارنس بشنوئی کو تحویل میں لینے کے لیے عدالت سے پروڈکشن وارنٹ لے گی۔
سیکورٹی ایجنسیوں کو اطلاعات ملی ہیں کہ لارنس بشنوئی پر جان کا خطرہ بنا ہواہے۔ لہٰذا اسے پنجاب سے دہلی لانے کے لیے پنجاب پولیس کی بھاری نفری بھی درکار ہے۔ لیکن پنجاب پولیس نے دوسری بار فورس کی عدم دستیابی کا حوالہ دیا۔
لارنس بشنوئی کے حوالے سے حالیہ اطلاعات کے مطابق اسے بیچ میں ہی کسی مقام پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ دراصل تلو تاجپوریا کے قتل کے بعد لارنس بشنوئی بمبیہا گینگ کے نشانے پر ہیں۔
ذرائع کے مطابق انتقام کی آگ میں جلتا بمبیہا گینگ لارنس کو کسی بھی قیمت پر قتل کرنا چاہتا ہے۔ دراصل ان دنوں جرائم کی دنیا میں لارنس کا قد مسلسل بڑھ رہا ہے۔
تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے اپنی چارج شیٹ میں انکشاف کیا ہے کہ لارنس بشنوئی کس طرح ڈی کمپنی کی طرز پر اپنے گینگ کو بڑھا رہا ہے اور اس کام میں سرحد پار سے اس کی مدد کی جارہی ہے۔ مشہور گلوکار ہنی سنگھ اور دیگر کئی تاجروں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے بعد دہلی پولیس لارنس بشنوئی سے پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے۔
دوسری جانب حال ہی میں لارنس کے اسپیشل پرسن جگو بھگوان پوریا نے بھی لارنس سے علیحدگی کے بعد بمبیہا سے ہاتھ ملا لیا ہے۔ ایسے میں اس دوہرے خطرے کے پیش نظر دہلی پولیس ایسے راستے کی تلاش میں ہے ۔جس کے ذریعے لارنس کو آسانی سے دہلی لایا جا سکے۔ دہلی پولیس سوات کمانڈوز، سنائپرز اور بلٹ پروف گاڑیوں کے ساتھ لارنس کو سخت سیکورٹی میں لانے کی تیاری کر رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…