قومی

Delhi Road collapse: دہلی کے جنک پوری میں اچانک سڑک کا بڑا حصہ زمین میں دھنسا، موقع پر پہنچی پولیس

دہلی: دہلی کے جنک پوری علاقے میں بدھ کی صبح سڑک کا ایک بڑا حصہ دھنس گیا۔ جس کے بعد خطرے کے مد نظر پولیس نے بیریکیڈنگ کرتے ہوئے روٹ ڈائیورٹ (Root Divert) کر دیا ہے۔ تاہم اس اچانک واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

جنک پوری کی مصروف ترین سڑک

ملک کی راجدھانی دہلی کے جنک پوری علاقے میں آج اس وقت سڑک پر لوگوں کا ہجوم جمع ہو گیا جب جنک پوری کی ایک انتہائی مصروف سڑک میں سے ایک اچانک بیچ سے دھنس گئی۔ مین روڈ کا بڑا حصہ دھنسنے کے بعد راہگیروں میں ہلچل مچ گئی۔ دوسری جانب سڑک دھنسنے کے بعد سامنے آئی ایک ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس نے اس حصے پر بیریکیڈ لگا رکھی ہے، تاہم ٹریفک کے نظام کو ہموار رکھنے کے لیے راستے کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس راستے سے گزرنے والے اسکولی بچے بھی دھنسی ہوئی سڑک کے کنارے دکھائی دے رہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اسٹیشن کے اہلکار وہاں پہنچ گئے۔

 

پہلے ہھی دھنس چکی ہے سڑک

دہلی کے پوش علاقوں میں شامل جنک پوری میں بدھ کی صبح پیش آنے والے اس واقعہ سے ہلچل مچ گئی ہے۔ یہاں بتاتے چلیں کہ صبح کے وقت اسکول کی گاڑیوں سے لے کر دیگر تمام گاڑیاں اس راستے سے گزرتی ہیں۔ ایسے میں اچھی بات یہ رہی کہ اس وقت کوئی گاڑی اس واقعہ کی زد میں نہیں آئی۔ دہلی کے اس علاقے میں پہلے بھی اس قسم کا واقعہ سامنے آچکا ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں جنک پوری ڈسٹرکٹ سینٹر کے قریب نجف گڑھ کو جنک پوری سپر اسپیشلٹی اسپتال سے جوڑنے والی ایک مین سڑک دھنس گئی تھی۔ وہیں سڑک کے تباہ شدہ حصے کو سیل کرتے ہوئے دہلی پولیس نے احتیاطی اقدام کے طور پر وہاں کچھ پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کر دیا ہے۔ اس واقعے سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لارنس بشنوئی کو لے کر پنجاب پولیس اور اسپیشل سیل کے درمیان رسہ کشی تیز ! دہلی لانے پر پھنسا پیچ

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

IDFC FIRST Bank نے RuPay UPI کریڈٹ کارڈ سبھی  کے لیے لانچ کیا

سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…

19 minutes ago

Servotech’s Revenue Grows By 315%: مالی سال 2025 کی تیسری سہ ماہی کے لیے Servotech کی آمدنی میں 315 فیصد اضافہ

کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…

24 minutes ago

India Inc’s bold playbook:انڈیا انک کی جرات مندانہ پلے بک: اے آئی انقلاب، اور آب و ہوا کے فوائد، پی ڈبلیو سی کی تحقیقات

پی ڈبلیو سی کے مطابق، میکرو اکنامک نقطہ نظر سے، ہندوستان کی مضبوط اقتصادی ترقی،…

34 minutes ago

Govt launches Diamond Imprest scheme: حکومت نے ملکی صنعت کے تحفظ کے لیے برآمدات کو بڑھانے کے لیے ڈائمنڈ امپریسٹ اسکیم کا کیا آغاز

محکمہ تجارت نے منگل کو ڈائمنڈ امپریسٹ اتھارٹی (ڈی آئی اے ) اسکیم کا اعلان…

1 hour ago

Kho Kho World Cup 2025: کھو-کھو ورلڈ کپ 2025، بین الاقوامی کھلاڑی  نے ہندوستانی ثقافت اور مہمان نوازی کی تعریف کی

امندیپ نے کہا، "ہر کسی کو یہاں کا ہندوستان کا ماحول پسند آیا، یہاں تک…

1 hour ago