علاقائی

Real Feel 58°C In Patna: پٹنہ میں شدید گرمی کا قہر، 39 ڈگری سیلسیس ٹمپریچر ہے، لیکن گرمی کا احساس 58 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

پٹنہ: بہار میں شدید گرمی نے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ گرمی سے پانچ اضلاع میں 13 اموات کی اطلاعات ہیں۔ پٹنہ میں گرمی سے لوگوں کا حال بے حال ہے۔ گرمی اتنی زیادہ ہے کہ لوگوں کا اپنے گھروں سے نکلنا دشوار ہو گیا ہے۔ پٹنہ میں اس وقت 39 ڈگری سیلسیس ٹمپریچر ہے، لیکن گرمی کا احساس 58 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے۔ پٹنہ میں آج کا درجہ حرارت 39 ڈگری سیلسیس ہے۔ دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس رہے گا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سیلسیس رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بتا دیں کہ ہفتہ کے روز بہار کے اورنگ آباد میں سب سے زیادہ پانچ لوگوں کی موت ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی سارن اور گیا اضلاع میں تین تین اور روہتاس اور بھوجپور اضلاع میں ایک ایک موت کی اطلاع ملی ہے۔ ہفتہ کو ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت بکسر میں 46.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اورنگ آباد ضلع میں ہفتہ کو گرمی کی لہر سے پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

سارن میں امام سمیت 3 افراد کی موت

سارن ضلع میں دربھنگہ کے رہنے والے ایک مسجد کے امام سمیت تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ مشرک میں ہفتے کے روز دھرماستی گنڈامن گاؤں میں واقع مسجد کے پیش امام 58 سالہ جمشید بیگ جان کی بازی ہار گئے۔

جمشید بیگ کو جمعہ کے روز بے ہوشی کی حالت میں مشرک سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا تھا۔ علاج کے دوران ان کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ نے انہیں چھپرا صدر اسپتال ریفر کر دیا۔ چھپرا جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

روہتاس میں ہیٹ اسٹروک سے کسان کی موت

روہتاس کے سنجہولی تھانہ علاقہ کے بکناو گاؤں میں ہفتہ کے روز ہیٹ اسٹروک سے ایک کسان کی موت ہوگئی۔ گاؤں والوں کے مطابق لکشمن سنگھ جمعہ کے روز گاؤں کی کاو ندی کے پار اپنے آم کے باغ کی حفاظت کر رہے تھے۔ دوپہر کے وقت شدید گرمی کی وجہ سے وہ بیمار ہو گئے۔ گاؤں والے اسے علاج کے لیے سنجہولی کے ایک پرائیویٹ کلینک لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

گیا جنکشن پر 3 مسافروں کی موت

گیا ضلع کے گیا جنکشن پر جمعہ کی دیر رات تین مسافروں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں دو مرد مسافر اور ایک خاتون مسافر شامل ہے۔ تینوں گیا جنکشن کمپلیکس میں واقع ریزرویشن اور جنرل ٹکٹ بکنگ کاؤنٹر کے پاس سو رہے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

4 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

5 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

6 hours ago